گجا نن پاٹل مالیگاؤں کارپوریشن کے نئے چیف اکاؤنٹنٹ مقرر
مالیگاؤں :(بیباک نیوز اپڈیٹ) فنانس اینڈ اکاؤنٹس سروس محکمہ مہاراشٹر کے سرکاری ملازمین کے تبادلوں کے ضابطے اور پراسپیکٹس کالم نمبر 2005 میں سرکاری فرائض کی ادائیگی میں تاخیر کی روک تھام کے ضابطوں کے مطابق پراسپیکٹس میں مذکور افسروں کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیڈر 4 میں مذکور پوسٹ پر مالیگاؤں کارپوریشن کے اکاؤنٹنٹ پر گجا نن پاٹل کو تقرر کیا جا رہا ہے۔اسطرح کا ایک حکمنامہ مہاراشٹر حکومت کے مذکورہ محکمہ نے آج جاری کیا ہے ۔گجانن پاٹل دھولیہ کارپوریشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے انہیں دھولیہ سے فوری طور پر کام سے فارغ کیا جائے اور پوسٹنگ کی جگہ مالیگاؤں کارپوریشن میں رجوع کیا جائے۔دھولیہ کارپوریشن کے متعلقہ کنٹرولنگ افسران کو فوری طور پر متبادل افسران کا انتظار کیے بغیر مقامی انتظامات کرکے متعلقہ افسر کو فارغ کرنا چاہیے۔حکمنامہ کے مطابق گجا نن پاٹل اکاؤنٹنٹ مالیگاؤں کارپوریشن کی پوسٹ ل پر حاضر ہوتے ہی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اکاؤنٹس اینڈ ٹریژری، ممبئی کو مطلع کریں۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔اسطرح کا حکم مہاراشٹر کے گورنر کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر سرکار سے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں مستقل اکاؤنٹنٹ نہیں ہے ۔یہاں ترقی دیکر بنائے گئے کم کوالیفائی اکاؤنٹنٹ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اسی طرح مالیگاؤں کارپوریشن کے اور سرکار کے کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری بھی کی جارہی ہیں اس لئے اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور مہاراشٹر سرکار فائنانس ڈپارٹمنٹ مالیگاؤں کارپوریشن میں مستقل طور پر حکومت مہاراشٹر کے اکاؤنٹنٹ کو تقرر کریں ۔آصف شیخ رشید کے مطالبہ پر آج عمل ہوا اور کارپوریشن میں مہاراشٹر سرکار نے نئے اکاؤنٹنٹ کے تقرری کے احکامات صادر کئے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com