پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں نیشنل و اسٹیٹ کھلاڑیوں کا اعزاز



 پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں نیشنل و اسٹیٹ کھلاڑیوں کا اعزاز


مالیگاؤں : 25 فروری (پریس ریلیز) 25 فروری بروز اتوار کو مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے مالیگاؤں شہر کی تمام ہی اردو مراٹھی و انگلش میڈیم کے نیشنل و اسٹیٹ کھلاڑیوں کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں مالیگاؤں شہر کے دو قابل فزیکل ٹیچر کو مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے  جن میں 1) نجیب کمال سر اے ٹی ٹی ہائی اسکول 2) عبدالخالق سر مالیگاؤں ہائی اسکول کو بیسٹ فزیکل ٹیچر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ تہنیتی پروگرام کی صدارت محترم جناب اشفاق صدیق سر ہیڈ ماسٹر اے ٹی ٹی ہائی اسکول نے نبھائی. پروگرام کے اغراض و مقاصد مشتاق سر جمہور ہائی اسکول نے بہترین انداز میں سامعین کے گوش گزار کی. مہمانِ کرام کا تعارف و گل پوشی زبیر شیخ سر صدر مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن نے بحسن خوبی نبھائی. اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ کرام ڈاکٹر سعد عامر، ڈاکٹر اسامہ، عابد غنی الرحمن، وقاصی سعد، ڈاکٹر غلام محمد مومن، اور فزیکل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے تمام ہی ذمہ داران و ممبران موجود تھیں. اس بہترین پروگرام کی نظامت اظہار سر اور رسمِ شکریہ فیاض سر نے ادا کیا۔ش.ن.الف ۔زبیر اقبال سر سکریٹری مالیگاؤں تعلقہ باسکٹ بال ایسوسی ایشن ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے