مفتی اسماعیل قاسمی کی حکمت عملی سے پرائمری کے نان گرانٹ معلمین و معلمات کی تنخواہ شروع کرنے کے احکامات جاری
تعلیم و تعلم کا معاملہ کو سیاست،کرپشن اور دلالوں سے دور رکھنے کی ضرورت ہے:ایم ایل اے
جن پرائمری اسکولوں کی انکوائری جاری ہے انکے مسائل بھی حل کرنے کا عزم، اسکولوں کے ذمہ داران و اساتذہ رابطہ کریں
مالیگاؤں : 24 فروری (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں میں اردو اقلیتی پرائیویٹ پرائمری اسکولوں میں تقریبا دو سو کے قریب معلمین و معلمات گذشتہ پندرہ سے بیس سال سے بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں، ان معلمین و معلمات نے اپنے حقوق کے لئے حکومت مہاراشٹر سے کافی جدوجہد و تحریک، دھرنا،مرن برت ،بھوک ہڑتال کرنے کے بعد مورخہ یکم جنوری 2023 سے تنخواہ کا 20 فیصد دینے کا فیصلہ مہاراشٹر حکومت نے کیا تھا۔
حکومت مہاراشٹر نے اس سلسلے میں باقاعدہ جی۔آر جاری کرکے کن اسکولوں میں کتنی تعداد میں اساتذہ کام کررہے ہیں ان کی لسٹ بھی جاری کی تھی،لیکن مالیگاؤں شہر میں اساتذہ کی تنظیم کا دم بھرنے والے اور محکمہ تعلیمات میں آفیسران کی غلامی کرنے والے افراد نے محکمہ تعلیمات میں شکایتوں کا انبار لگا دیا،کچھ لوگوں نے کھلے عام کیا تو کچھ لوگوں نے اپنے آفیسران کے کان بھرنے کا کام کیا تاکہ حقیقی اساتذہ کی تنخواہ رک جائے اور بوگس لوگوں کی تنخواہ جاری ہوجائے ۔
اس کا علم ہونے پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ناسک کو خط لکھکر حقیقی طور پر پندرہ ،بیس سال سے حقیقتا ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے والے معلمین و معلمات کی تنخواہ شروع کرنے کے لئے راونڈ ٹیبل مٹینگ لینے کا حکم دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ناسک شری ڈاکٹر بی۔بی۔چوہان نے مورخہ 12/02/2024 کو ناسک میں مٹینگ منعقد کی اس مٹینگ میں ایجوکیشن آفیسر پرائمری شری نتن بچھاو، ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شری پروین پاٹل، پے یونٹ پرائمری کے سپرنٹنڈنٹ شری چوہان، پے یونٹ سیکنڈری کے سپرنٹنڈنٹ شری پاٹل، سپرنٹنڈنٹ شری دیورے، سپرنٹنڈنٹ شری سدھیر پگارے، ڈپٹی ڈائریکٹر آفس کی ڈویژنل آفیسر کنور میڈم ،وغیرہ اور منسلک آفیسران کے ساتھ مٹینگ ہوئی لیکن اس مٹینگ میں چند بن بلائے سیاسی بچہ لیڈران اور ایجنٹ قسم کے افراد بھی پہنچ گئے تا کہ مٹینگ کو سبوتاژ کرسکیں اور بوگس افراد کا راستہ صاف ہو جائے۔لیکن مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے حکمت عملی سے کام لیا اور مٹینگ کو ٹریک سے ہٹنے نہیں دیا۔مفتی اسماعیل کی کوشش سے آفیسران نے وعدہ کیا کہ آٹھ دن میں تمام کاغذات کی جانچ کرکے تنخواہ شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے۔
الحمدللہ جن اسکولوں کے کاغذات بالکل درست تھے ان اسکولوں میں حقیقی طور پر پندرہ، بیس سال سے حقیقتا ایمانداری سے کام کرنے والے معلمین و معلمات کی تنخواہ جاری کرنے کی سفارشی خط ایجوکیشن آفیسر پرائمری شری نتن بچھاو نے ڈپٹی آف ایجوکیشن ناسک کو روانہ کردئے، اب ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ناسک شالارتھ منظور کرکے سپرنٹنڈنٹ پے یونٹ کو دینگے جس کے بعد باقاعدہ ان حقدار معلمین و معلمات کی تنخواہ شروع ہوجائے گی ان شاءاللہ
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چند دلال قسم کے افراد ابھی بھی ان معلمین و معلمات کی تنخواہ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن معلمین و معلمات کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کوئی بھی مشکل آئے آپ فورا مفتی اسماعیل قاسمی سے رابطہ کریں۔جن معلمین و معلمات کی تنخواہ جاری ہوئی ان کے سرپرستوں نے آج مورخہ 24/02/2024 بروز سنیچر کو دوپہر 12بجے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی رابطہ آفس پر پہنچ کر،موصوف کو شال اور گلدستہ دے کر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ یہ پہلا مرحلہ مکمل ہوا دوسرے مرحلے میں وہ معلمین و معلمات جن کی انکوائری جاری ہے اور انکوائری کی وجہ سے تنخواہ رکی ہے اگر وہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں اور تمام تفصیلات سے آگاہ کرینگے تو اب ہم اس پر بھی کام کرینگے اور ان تمام معلمین و معلمات کی تنخواہ بھی جاری کرواینگے چاہے وہ جس کسی بھی اسکول سے تعلق رکھتے ہوں وہ ہم سے رابطہ کریں۔مفتی اسمٰعیل نے مزید کہا کے معلمین و معلمات کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں ہونا چاہیے یہ تعلیم و تعلم کا معاملہ ہے اسے سیاست سے اور کرپشن سے نیز دلالوں سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔اس طرح کی تفصیل مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے آفیسل کام کاج کرنے والے حسین انصاری نے نمائندہ کو دی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com