مالیگاؤں میں چاقو کی نوک پر موبائل فون چوری کرنے والے تین افراد کو پولس نے گرفتار کر لیا
مالیگاؤں : 4 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)ان دنوں مالیگاؤں شہر و تعلقہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے،چوروں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ چوری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔گزشتہ دنوں شہر میں دو پہیہ گاڑی پر آئے تین چوروں نے کرشنا شیٹھ نامی ایک نوجوان کو لوٹ لیا، اس نوجوان کو چاقو کی نوک پر ڈرا کر اس کا موبائل فون اور 1000 نقدی چھین لی۔
اس ضمن میں چھاؤنی پولس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولس نے تکنیکی معاونت اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر تفتیش کی اور چند گھنٹوں میں تین ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔اسطرح کی تفصیلات چھاؤنی پولس اسٹیشن کے پی آئی نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ مظہر خان شریف خان، شہزاد اختر حمید خان اور محمد عرفان خلیل احمد کو حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد ان کے پاس سے چھ مزید مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔مزید تفتیش چھاؤنی پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر شیگر کر رہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com