بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ میں سماعت
نئی دہلی : 8 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کو لیکر مبہم قائم ہے ۔سیاسی پارٹیوں اور ورکروں میں تجسس برقرار ہے کہ آیا کارپوریشن و ضلع پریشد کے انتخابات کب ہونگے؟ سب کی نظر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹکی ہوئی ہے ۔اس ضمن میں آج سپریم کورٹ میں او بی سی ریزرویشن پر سماعت جاری ہے جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ریاست میں میونسپل کارپوریشن، ضلع پریشد اور میونسپل کونسلوں کے انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوں گے۔کیونکہ فیصلہ 4 مارچ تک نہیں ہو سکے گا۔
مہاراشٹر میں جاری او بی سی ریزرویشن کو لیکر سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر 4 مارچ کو او بی سی ریزرویشن پر کورٹ سماعت کرے گی۔ اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات کب ہونگے؟ یہ بھی کورٹ کی سماعت کے بعد سمجھ میں آئے گا ۔ لیکن پچھلے دو سالوں میں اس معاملے کی ایک بھی سماعت نہیں ہوئی۔ریاست کے کئی بلدیاتی اداروں اور ضلع پریشدوں اور دیگر بلدیاتی اداروں کا حشر ممبئی-پونہ جیسا ہوگیا ہے ۔بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر راج ہے ۔جس سے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ۔عوام اور سیاسی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ انتخابات جلد از جلد ہو لیکن سپریم کو رٹ اس سماعت پر منحصر ہے کہ انتخابات کب ہونگے ۔ویسے چار مارچ کے بعدی دوبارہ سماعت ہوگی تب تک سیاسیات پارٹیوں کو انتظار کرنا ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com