ضلع ایس پی شاہ جی امپ کا تبادلہ، ایڈیشنل پولس کمشنر اسپیشل برانچ ممبئی میں تقرری
ناسک : 31 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزارت داخلہ کی جانب سے مہاراشٹر پولس ڈپارٹمنٹ میں آج بڑی تبدیلیاں کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ریاست کے تقریباً 59 پولس ملازمین کا تبادلہ کیا گیا ۔اس ضمن میں ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ شاہ جی امپ کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے ۔شاہ جی امپ کو ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی کے عہدہ سے ترقی دیکر انہیں ممبئی کا ایڈیشنل کمشنر تقرر کیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کے آرڈر کے مطابق شاہ جی امپ کو ایڈیشنل پولس کمشنر اسپیشل برانچ ممبئی کے عہدہ پر تقرری دی گئی ہے ۔اسطرح کا ایک حکمنامہ آج وزارت داخلہ ممبئی نے جاری کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com