آئیل ٹینکرز ڈرائیورز اسو سی ایشن کی تین روزہ ہڑتال کا آغاز، شہر کے پیٹرول ڈیزل کی قلت کا خدشہ، پیٹرول پمپ پر ہجوم



  آئیل ٹینکرز ڈرائیورز اسو سی ایشن کی تین روزہ ہڑتال کا آغاز، شہر کے پیٹرول ڈیزل کی قلت کا خدشہ، پیٹرول پمپ پر ہجوم 



مرکزی حکومت کے نئے قانون کیخلاف ڈرائیورس اسو سی ایشن نے احتجاجاً کیا بند کا اعلان




ممبئی /مالیگاؤں : یکم جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)اگر آپ کے پاس موٹر گاڑی ہے تو پہلے آپکو اسکی ٹنکی فل کروالینا چاہیے ۔اس لئے کہ مرکزی حکومت کے نئے قانون کیخلاف ڈرائیورس اسو سی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور یہ ہڑتال تین جنوری سے شروع ہوگی لیکن اس بیچ مہاراشٹر آئیل ٹینکرز ڈرائیورس اسو سی ایشن نے آج سے ہی تین دن ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر آئیل ٹینکرز ڈرائیورس اسو سی ایشن نے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف ناراضگی میں احتجاجاً بند کا فیصلہ کیا ہے ۔یکم جنوری بروز پیر سے ہی مہاراشٹر آئیل ٹینکرز کے ڈرائیورس نے ہڑتال شروع کردی ہے ۔اور یہ ہڑتال تین روز تک جاری رہے گی ۔اس بیچ انڈین آئیل، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل کمپنی کے ڈرائیور ہڑتال ہر جارہے ہیں ۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے نیا قانون بنایا جس میں حادثات کے ضمن کہا گیا ہے کہ اگر کسی گاڑی کے ایکسیڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہوجاتی ہے تو ڈرائیور کو دس سال کی سزا اور سات لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔مرکزی حکومت کے اس نئے قانون کیخلاف ملک بھر کے ڈرائیورس میں عام ناراضگی کا اظہار ہونے لگا جس کے سبب آل انڈیا ڈرائیورس اسو سی ایشن نے تین جنوری سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔لیکن مہاراشٹر آئیل ٹینکرز ڈرائیورس نے آج سے ہی ہڑتال شروع کردی ہے اور کہیں بھی پیٹرول ڈیزل کی ڈلیوری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

دوسری جانب مالیگاؤں شہر کسی بھی معاملے میں انتہائی حساس کہلاتا ہے اور اسی ضمن میں آج شام سے ہی مالیگاؤں شہر کے پیٹرول پمپ پر عوام کی کثیر تعداد پیٹرول ڈیزل بھروانے کیلئے امڈ پڑی جس کے سبب بیشتر پمپ پر ایندھن ختم ہو گیا ہے ۔اس سلسلے میں زری والا انرجی و زری والا فوئیل کے اونر ضیاء الرحمن زری والا نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کے مذکورہ قانون کے خلاف ڈرائیورس نے ہڑتال کا آغاز آج بروز پیر سے ہی کردیا ہے جس کے سبب پیڑول کی ترسیل بذریعہ ٹینکرز نہیں ہوپائے گی اور ڈیمانڈ کے چلتے بیشتر پیٹرول پمپ پر ایندھن کے ختم ہونے کے آثار صاف نظر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زری والا پمپ پر عوام کیلئے قبل از وقت خاطر خواہ اسٹاک کرلیا گیا ہے تاکہ صارفین کو پیٹرول ڈیزل کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ویسے مالیگاؤں شہر کی عوام کو احتیاط سے کام لیتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔پیٹرول کی عدم فراہمی کے سبب گاڑیوں کا استعمال حسب ضرورت ہی کیا جانا چاہیے ۔بلا ضروت پیٹرول پمپ پر ہجوم کرنے اور زیادہ سے زیادہ پیٹرول اسٹاک کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے