مالیگاوں کو منی پاکستان بنانے جہادی خیالات کی تیاری شروع ہے، مالیگاؤں میں آزاد پولس کمشنریٹ دیا جائے، نتیش رانے کا پھر متنازعہ بیان
ناگپور اسمبلی اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ دیویندر فرنویس کو مطالباتی مکتوب پیش
ممبئی : 18 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)لو جہاد اور لینڈ جہاد کے نام پر ہندو جن آکروش مورچہ نکالنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے آج پھر ایک بار مالیگاؤں کو لیکر ناگپور اسمبلی اجلاس میں زہر افشانی کرتے ہوئے اسمبلی کے باہر زی 24 تاس کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں دنگا فساد کیا جاتا ہے ۔یہاں ہندوؤں کی آبادی کم کرنے کی سازش رچی جارہی ہیں ۔نتیش رانے نے سنسنی خیز الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ جہادی خیالات کے لوگ مالیگاؤں کو منی پاکستان بنانے کی تیاری کررہے ہیں ۔مالیگاؤں میں جرائم بڑھ رہے ہیں ۔ان سب معاملات پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد کمشنریٹ دیا جائے ۔مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے انہوں نے اس ضمن میں ایک مکتوب دیکر مطالبہ بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا فساد ہونے میں دو ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں اتنی تیزی سے یہاں کے لوگ تیار رہتے ہیں اس لئے یہاں ایک آزاد پولس کمشنریٹ دیا جائے ۔نتیش رانے کے بیان پر ابھی تک مالیگاؤں کے کسی لیڈر کا بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔حالانکہ ناگپور اسمبلی اجلاس میں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل بھی موجود ہیں اور وزیر دادا بھسے بھی موجود ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com