پہلے بیوی کا گلا کاٹا، بیٹے کو قتل کیا اور پھر خود بھی خودکشی کر جان گنوا دی ، ایک ٹیچر کا خاندان پل بھر میں ختم
بارشی : 29 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایک ٹیچر کو سماج میں بطور آئیڈیل تسلیم کیا جاتا ہے۔لیکن اسی ٹیچر نے اپنی بیوی، بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ بارشی شہر کے اپلائی روڈ پر پیش آیا۔ ٹیچر کی خودکشی اور بیوی بچے کے قتل کی خبر عام ہونے پر علمی حلقوں کے ساتھ ساتھ بارشی شہر میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔ ٹیچر کی اس حرکت سے ہر کوئی حیران رہ گیا۔
خودکشی کرنے والے ٹیچر اتل منڈے جو کرملا تعلقہ کے ایک ضلع پریشد اسکول میں ٹیچر ہے۔ اس نے پہلے اپنی ٹیچر بیوی ترپتی منڈے کا گلا کاٹا اور پھر اپنے پانچ سالہ بیٹے اوم منڈے کو چہرے پر تکیہ دبا کر مار ڈالا۔ پھر اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ منگل کی صبح منظر عام پر آیا۔
یہ منڈے خاندان بارشی کے اپلائی روڈ پر رہتا تھا۔ دونوں میاں بیوی اوپری منزل پر رہتے تھے اور ان کے والدین نچلی منزل پر رہتے تھے۔ بیوی ترپتی بارشی کے ایک اسکول میں پڑھاتی تھیں۔ اس خودکشی کے اقدام کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ واقعے کے بعد پولس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com