سات دنوں میں پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا، لقمان کمال کی بھوک ہڑتال پر کارپوریشن کا تحریری تیقن
مالیگاؤں : 28 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پوار واڑی روڈ کی تعمیر فوری طور پر کی جانے کیلئے لقمان کمال نے کارپوریشن کو 23 نومبر کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی انتباہ دیا تھا کہ اگر پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز کارپوریشن نہیں کرتی ہے تو 27 نومبر سے بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔اس مطالبہ کو لیکر لقمان کمال اور انکے ساتھیوں نے 27 نومبر کو بھوک ہڑتال کا آغاز بھی کردیا تھا اور آج دوسرا ہی دن جاری تھا کہ کارپوریشن نے فوری مداخلت کرتے ہوئے لقمان کمال کی بھوک ہڑتال کو واپس لینے کیلئے ایک مکتوب لقمان کمال کے نام جاری کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ سات روز میں پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا ۔کارپوریشن نے تحریری تیقن دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوار واڑی نیشنل ہائی وے نمبر 03 تک روڈ کا کام شروع کرنے کیلئے مکتے دار کو ورک آرڈر کردیا گیا ہے ۔ اور ٹھیکہ دار کو 7 دنوں میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ تاہم، لقمان کمال کو کسی قسم کا احتجاج نہیں کرنا چاہیے اور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔اسطرح کا تیقن ایک مکتوب کے ذریعے کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نے دیا ہے ۔خیال رہے کہ اس روڈ کی تعمیر کیلئے شہر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور وارڈ کی عوام نے بھی جدوجہد کی اور آج بالآخر کارپوریشن نے ورک آرڈر کے حوالے سے لقمان کمال کو تحریری مکتوب دیکر تیقن دیا ہے کہ جلد ہی روڈ کا کام شروع کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com