دیسی پستول ،تلوار اور چاپڑ سمیت تین گرفتار، چار فرار ، پوار واڑی پولس کی کارروائی ، چار دنوں کی پولس تحویل
مالیگاؤں :28 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)پوار واڑی پولس نے دیسی پستول، تلوار ، چوپر سمیت 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ابھی بھی 4 افراد مفرور ہیں۔پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تینوں افراد کو گرفتار کر لیا۔یہ کارروائی پوارواڑی پولس اسٹیشن کی جانب سے کی گئی ۔ پولس نے پہلے ہی کچھ جگہوں پر چھاپے مارے اور پولس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ دیگر 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
پولس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک دیسی پستول ، ایک تلوار، ایک چوپر برآمد کر لیا ہے۔ پولس ان تینوں گرفتار افراد سے مکمل تفتیش کر رہی ہے۔ مفرور چاروں افراد کی تلاش جاری ہے۔
پولستانی کنٹرول روم جاری ڈیلی کرائم رپورٹ کے مطابق ان ملزمین کے قبضے سے دس ہزار روپے مالیت کی دیسی پستول، پندرہ سو روپے مالیت کی تلواریں اور پندرہ سو روپے مالیت کی چاپڑ پولس پولس نے ضبط کی ۔اسطرح کل 13 ہزار روپے مالیت کے اسلحہ ضبط کئے گئے ہیں۔ پوار پولس اسٹیشن کے حولدار نلیش مدھوکر نکم کی فریاد پر پوار واڑی پولس اسٹیشن نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 320/2023 ، تعزیرات ہند کی دفعات 399 اور ارم ایکٹ 3،25/4،25 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔اس ضمن میں پولس نے ممبئی آگرہ ہائی وے پوار واڑی بریج کے نیچے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کے لئے جمع ہوئے ان ملزمین کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کیا ہے ۔
ان ملزمین کے نام محمد بلال محمد اعظم عرف بلال عمر 21 سال سکنہ۔ آدم نگر، نزد بنارسی چوک، محمد سمیع محمد سلیم عمر 23 سال نزد فاطمہ مسجد جعفر نگر، محمد شمویل رئیس احمد عرف چاچا عمر 22 سال ساکن نزد یاسین مسجد گولڈن نگر،مزمل بڑے کا پورا نام معلوم نہیں ہے۔ساکن جعفر نگر بتایا گیا ہے۔مفرور ملزمان میں موسیٰ کا پورا نام معلوم نہیں ہے۔ اسلام آباد، عامر مونٹو کا پورا نام معلوم نہیں ہے۔ باغ محمود علامہ پل نزد، عارف دات کا پورا نام معلوم نہیں ہے۔ سروے نمبر 176 پوار واڑی مالیگاؤں فرار ہیں۔گرفتار ملزمین کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں مقامی کورٹ نے چار دنوں کی پولس تحویل میں بھیج دیا ہے ۔مزید تفتیش پوار واڑی پولس کے پی ایس آئے پردیسی کر رہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com