ناسک : ایک لاکھ رشوت طلب کرتے ہوئے کوآپریٹو افسر اینٹی کرپشن کے جال میں پھنسا
ناسک : 10 نومبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ ) نپھاڑ کے کوآپریٹو آفیسر راجیش شنکر دھاولے کے خلاف ایک لاکھ کی رشوت مانگنے کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ شکایت کنندہ کی درخواست کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بھجوانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ کی رشوت طلب کی گئی۔ لیکن، بعد میں انسدادِ رشوت ستانی کے محکمے نے رشوت کے مطالبہ پر پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے ضمن میں انسداد رشوت ستانی محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات یہ ہے کہ شکایت کنندہ نے انسداد رشوت ستانی محکمہ ناسک میں شکایت درج کرائی تھی کہ دھاولے دیڑھ لاکھ روپے کی رشوت مانگ رہے ہیں۔ اسی کے مطابق 6 ستمبر 2023 کو پنچ کے سامنے رشوت کی مانگ کے حوالے سے تصدیق کی گئی۔ اس وقت دھاولے نے پنچایت کے سامنے شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے کی رشوت طلب کی اور اسے قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس سلسلے میں، 9 نومبر 2023 کو، راجیش شنکر دھاولے کے خلاف بمبئی ناکہ پولیس اسٹیشن، ناسک میں پی آر ایکٹ کی دفعہ 7, 7 (a) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ کارروائی ناسک یونٹ نے 53 سالہ شکایت کنندہ کی شکایت پر کی ۔جس میں الوس راجیش شنکر دھاولے، کوآپریٹو آفیسر، گریڈ 1، اسسٹنٹ رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز، نپھاڑ ضلع ناسک ،رہائش کرشنا اپارٹمنٹ، فلیٹ نمبر 9، چیتنا نگر، ناسک کو ملزم بنایا گیا ہے ۔رشوت کا مطالبہ1,50,000/کیا گیا جبکہ ایک لاکھ روپے قبول کرنے پر سمجھوتہ ہوس اور رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔اس سلسلے میں، نو نومبر کو، آلوس کے خلاف بمبئی ناکہ پولیس اسٹیشن، ناسک میں کرمنل پروسیجر ایکٹ کی دفعہ 7, 7(a) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ٹریپ آفیسر انیل بڈگجر، سپرنٹنڈنٹ، ٹریپ اسکواڈ دیپک پوار، سنجے ٹھاکرے، اویناش پوار، ڈرائیور پوہوا سنتوش گانگورڈے، منوج پاٹل نے اس کارروائی میں اہم رول ادا کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com