عبداللہ نگر بی میں ایم ایل اے فنڈ کے دس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا حافظ عبداللہ فیصل کے ہاتھوں افتتاح
مالیگاؤں (پریس ریلیز) بروز منگل 21 نومبر کو دوپہر تین بجے کے قریب عبداللہ نگر بی میں ام المدارس مدرسہ بیت العلوم کی دیوار سے لگ کر کے گلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے سال 2022 - 23 کے آمدار فنڈ سے دس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کام پایہ تکمیل تک پہنچا، آج اس کام کے مکمّل ہونے پر گلی محلے کے سرکردہ افراد کی موجودگی میں حافظ عبداللہ فیصل کے ہاتھوں افتتاح ہوا ساتھ میں انصاری محمد حسین و دیگر مُحبین مفتی اسمٰعیل قاسمی موجود تھے،حافظ عبداللہ ابن مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اس گلی کی سمینٹ کانکریٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ نگر بی میں مدرسہ بیت العلوم سے لگ کر گلی میں راستہ کافی خستہ حال تھا گلی کے لوگوں کا کافی اصرار تھا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اس جانب توجہ دیتے ہوئے سال 2023 - 22 کے بجٹ میں کام مختص کئے تھے اور ورک آرڈر کے بعد اس روڈ کا کام مکمّل ہوا، مفتی اسمٰعیل قاسمی بیرون شہر سفر پر ہونے کی وجہ سے آج اس موقع پر انکی عدم موجودگی رہی، البتہ مالیگاؤں شہر کے متحرک آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اول دن سے تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور اس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرچکے ہیں مزید انصاری محمد حسین نے کہا کہ وارڈ نمبر چودہ میں عبداللہ نگر بی میں جس گلی میں سمینٹ کانکریٹ روڈ بن رہا ہے مدرسہ بیت العلوم سے لگ کر گلی میں سمینٹ کانکریٹ روڈ وہ کوالیٹی میں بن رہی ہے اس گلی کے اتی کرمن کو صاف کرکے خود گلی کے لوگ اپنی نگرانی میں روڈ بنوانے کیلئے اپنے کام کی مصروفیت سے پرے وہ وقت دے رہے ہیں اور روڈ مضبوط و پائیدار بن رہی ہے موصوف نے بتایا اسطرح پوار واڑی علاقے میں سروے نمبر 111/2 میں دس لاکھ روپے سے نالہ کا کام جاری ہے اور وارڈ نمبر پندرہ میں دو روڈ کے کاموں کا آغاز کا افتتاح ہونے والا ہے بعد از گلی کے لوگوں نے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ ہی حافظ عبداللہ فیصل اور انصاری محمد حسین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کے کاموں کی توقعات پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا یاد رہے کہ ایک لمبی فہرست ہے کاموں کی، مختصراً اسکول کی عمارت کی تعمیر ، قبرستان میں روڈ کی تعمیر، روشنی کے لیے ایل ای ڈی لائٹ و جنازہ ہال کی تعمیر، شہر کی کچھ اہم شاہراہ کو مضبوط، پائیدار سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کاموں ، اسی کے ساتھ ساتھ شہری مسائل پر ایوان اسمبلی میں قائدانہ نمائندگی کرتے ہوئے انکی کارکردگی دیکھائی دیتی نظر آئی ہیں.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com