ناسک کارپوریشن میں اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ ، ایڈمنسٹریٹر کیساتھ رابطہ وزیر کی مصالحت کامیاب
کیا مالیگاؤں کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر سے بھی میٹنگ کر اضافی گھر پٹی واپس لینے رابطہ وزیر کوشش کریں گے؟
ناسک : 27 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اضافی پانی پٹی اور سیوریج یوزر فیس وصول کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔ یعنی اب سابقہ شرح کے مطابق اس یہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اشوک کارنجکر نے بتایا کہ ناسک کی عوام کے مطالبات اور جذبات کو دیکھتے ہوئے اس پانی پٹی و دیگر ٹیکس میں اضافہ کو منسوخ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ناسک ضلع کے رابطہ وزیر اور میونسپل کمشنر کے درمیان بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔ میونسپل کے ایڈیشنل کمشنر پردیپ چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ اس پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر آف ٹیکس شریکانت پوار بھی موجود تھے۔
ایک طرف ناسک میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر نے ٹیکس کے اضافی شرح کو منسوخ کردیا اور اپنا فیصلہ واپس لیا لیکن دوسری جانب مالیگاؤں شہر میں میونسپل کارپوریشن نے نئی شرح سے اضافی ہاؤس ٹیکس کے بل عوام میں تقسیم کر دیئے اور ملازمین کو عوام سے سختی سے وصولی کی ہدایات بھی جاری کردی ہے ۔اس سلسلے میں عوامی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جس طرح ناسک کارپوریشن میں کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ ناسک ضلع کے رابطہ وزیر نے بات چیت کرتے ہوئے اس اضافی ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا ہے اسی طرح مالیگاؤں میں بھیج اضافی ہاؤس ٹیکس کو واپس لیا جائے اور پرانی شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مالیگاؤں آؤٹر کے ایم ایل اے اور ناسک ضلع کے رابطہ وزیر مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر و پرشاشک پر دباؤ بنا کر مالیگاؤں شہر بالخصوص سینٹرل حلقہ میں تقسیم ہوئی کارپوریشن کی اضافی گھر و نل پٹی واپس لینے لگوائیں گے؟ اسی مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کی جانب سے گھر پٹی کے خلاف آصف شیخ نے تحریک عدم تعاون کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اضافی شرح سے تقسیم گھر پٹی ادا نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com