کارپوریشن کا ٹھیکیدار سے قرار نامہ مکمّل ہوا، اندرون دس یوم فتح میدان سے مشرقی اقبال روڈ کا کام شروع ہوگا: حافظ عبداللہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) بروز بدھ 11 اکتوبر شام کو کارپوریشن حافظ عبداللہ و انصاری محمد حسین پہنچے ، شام پانچ بجے سے چھ بجے کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد وقت کارپوریشن کے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ سے ملاقات کی و پریس کانفرنس کے حوالے سے کہی گئی باتوں اور مدعوں پر میٹنگ کیے، یاد رہے کہ 25 ستمبر کو مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے لیٹر پر کمشنر کو وارننگ کے ساتھ مطالبہ کیا گیا تھا کہ جلد از جلد فتح میدان سے پوار واڑی روڈ تعمیر کا مکمّل ورک آرڈر و روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے، البتہ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے مقدس سفر عمرہ (یاترا) کیلئے جانا ہوا، اس دوران 4 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی تھی اور یہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ اگر مفتی اسمٰعیل قاسمی کے شہر آنے تک پریس کانفرنس میں اُٹھائے گیے مدعوں کو حل نہیں کیا گیا تو مفتی اسمٰعیل قاسمی کے دس اکتوبر کو عمرہ کے واپسی پر آگے کی تحریک دھرنا آندولن مشورہ سے کیا جائے گا، کل رات کو مالیگاؤں شہر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی مالیگاؤں تشریف لاچکے ہیں اور آج 11 اکتوبر کو حافظ عبداللہ اور انصاری محمد حسین نے کارپوریشن کے سٹی انجینئر بچھاؤ سے اس ضمن میں میٹنگ کی و پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے مدعوں سمیت فتح میدان تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر کیلئے کیا صورتحال ہے اور کارپوریشن کے آفیسران اس پر کیا عمل کر رہے ہیں،انکی پلاننگ کیا ہے ایک ٹھوس اور قانونی نقاط پر با مقصد نتیجے میں نمائندگی کی گئی میٹنگ کے بعد میڈیا نے کارپوریشن کے دالان میں حافظ عبداللہ ابن مفتی اسمٰعیل قاسمی سے سوال کیا حافظ عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پیچھے 4 اکتوبر کو پریس کانفرنس لیے تھے جس کا مقصد یہ تھا کہ فتح میدان سے لے کر پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا کام ورک آرڈر وغیرہ کیوں نہیں کیا جا رہا ہے فنڈ منظور ہونے کے بعد کام شروع کیوں نہیں کیا جا رہا ہے ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے جس کے پیش نظر آج کارپوریشن آنا ہوا، کارپوریشن میں آنے کے بعد سٹی انجینئر بچھاؤ سے ملاقات کیے تو انھوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار سے مکمّل کاغذی کاروائی و قرار نامہ (Agreement ) مکمّل ہوا ہے ٹھیکیدار کو سخت تنبیہ کی گئی ہے اندرون پانچ سے دس دن میں جلد ہی روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوگا سٹی انجینئر بچھاؤ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے آندولن کی ضرورت پیش نہیں آے گی فتح میدان سے پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا بعد از مشیر خاص انصاری محمد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ چار اکتوبر کو ہم نے پریس کانفرنس لی تھی جس میں ہمارا مطالبہ تھا کہ ندی کے اُس پار آؤٹر حلقے میں جلدی ورک آرڈر دیا جاتا ہے اور اِس پار سینٹرل حلقے میں جلدی سے ورک آرڈر نہیں دیا جاتا ہے اور اسٹیمیٹ کو لے کر ہماری بہت ساری تفصیلی گفتگو ہوئی، اور انھوں نے کچھ وجوہات بتائی اور ہماری مدد کرتے ہوئے اسٹیمیٹ میں بدلاؤ بھی لایا، اسٹیمیٹ بجٹ میں ہماری کچھ رہنمائی میں ساتھ دیا مدد کی. اسطرح پورے شہر میں ایک عنوان بنا ہوا تھا ہوّا کھڑا کیا گیا تھا کہ فتح میدان سے لے کر پوار واڑی روڈ کی تعمیر کو لے کر دھرنا آندولن کیا، ایکاد سیاسی جماعت نے دھرنے کے ساتھ چھچھند بھی کیا، حقیقت میں نگر وکاس محکمہ سے تین کروڑ روپے کا بجٹ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنی کوشش و نمائندگی سے شہر کے لئے فنڈ منظور کرواکر لاۓ تھے اور مزید فنڈ کی ضرورت تھی ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کمشنر سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا اور کئی کروڑ روپے کا کارپوریشن کا بجٹ ڈالنے پر زور دیا اور پرشاسک بھالچندر گوساوی نے 8 کروڑ روپے کا بجٹ دیا، اس میں بھی کئی طرح کی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آج سٹی انجینئر بچھاؤ نے ٹھیکیدار کو بلایا اور کہا کہ ورک آرڈر ہوگیا ہے انکو تاکید کیا کہ پانچ دن کے اندر جو کاغذات کی کارروائی جیسے بینک کا ایگری مینٹ، اسٹامپ قرار نامہ وغیرہ کیا گیا اور کہا کہ آج سے بھی روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر سکتے ہو اور پانچ دن کے بعد بھی، اور ہم نے ایک بیٹھ کرکے مکمّل نتیجہ اخذ بات چیت کیے، پورے بجٹ اسٹیمیٹ وغیرہ منگوائے تھے اسٹیمیٹ کی ایک ایک فائل کو دیکھا، کھدائی کتنی ہے مورم کتنا آے گا ڈبر کتنا آے گا کچّا مال کتنا آے گا کانکریٹ کتنا آے گا ہم نے تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت کی اور اسٹیمیٹ میں کچھ تبدیلی کرنا تھی وہ بدلاؤ کروایا گیا، اسطرح ہم نے دو کروڑ روپے سے رضا چوک سے لے کر حسن پورہ تک کی روڈ کا ٹھوس کام نہیں پکڑا گیا تھا جس میں انھوں نے تبدیلی لانے کا بولا ہے جس طرح سے مکمّل تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور سٹی انجینئر بچھاؤ نے جو دوران میٹنگ کام کی یقین دہانی ہمیں کروائی ہے ہمیں ایسی امید ہے کہ آگے کوئی شکایت اور تحریک دھرنے آندولن کی ضرورت نہیں پڑے گی.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com