مالیگاوں میں 19 نومبر کو صوبائی سطح پر محسن انسانیت کانفرنس ، تیاری زور وشور سےجاری


مالیگاوں میں 19 نومبر کو صوبائی سطح پر محسن انسانیت کانفرنس ، تیاری زور وشور سےجاری


آج صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ارکان شوری کی کثیر تعداد میں میٹنگ میں شرکت
 


         مالیگاؤں(پریس نوٹ)یکم اکتوبر بروز اتوار2023ءصبح ساڑھے دس بجے، دفتر اہل حدیث منزل،گولڈن نگرسے متصل مسجد اہل حدیث مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس شوری کے اراکین کی میٹنگ صوبائی امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت میں ہوئی،اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے کی جبکہ ناظم دفتر حافظ اشفاق محمدی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ اس اہم اور بامقصد میٹنگ میں صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے صوبائی جمعیت ارکان شوری کااستقبال کیااورصوبائی جمعیت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،جس پر اراکین شوری نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس میٹنگ میں محسن انسانیت کانفرنس میں مالی تعاون کی اپیل کی گئی اور مختلف ذمہ داریاں تقسیم عمل میں آئی، اس کے علاوہ مختلف ایجنڈوں پر بے حد کار آمد اور مفید گفتگو ہوئی اس اہم میٹنگ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیرمولاناطاہربیگ محمدی نے ائمہ مساجد کے تئیں ٹرسٹیان کی اجارہ داری اوران کے ساتھ بے جا سلوک پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ امام اور موذن صاحبان کی قدر کریں جب ہی ائمہ کرام اس فیلڈ میں بآسانی دستیاب ہوں گے۔بعدہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر2024کاکلینڈر کااجراء عمل میں آیا۔اس کے بعدصوبائی جمعیت کے امیر ڈاکٹر سعیداحمدفیضی نے خطبہ صدار ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا تبلیغ و اصلاح کا کام اسی وقت پر اثر ہو سکتا ہے جب ہم خود علم و عمل میں ممتاز ہوں اور عوام کے ساتھ رویہ پر خلوص اور ہمدردانہ ہو۔ڈاکٹرموصوف نےمحسن انسانیت کانفرنس سے متعلق کہاکہ مسلمانوں تک توحید پہنچانے اور شرک و بدعت کی خرابیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے ہماری یہ کانفرنس بھی انہی مقاصدوں کو لے کر منعقد کی جا رہی ہے اور ایسی کانفرنسوں میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے ہمیں دامے درمے قدمےسخنے ہر طرح سے شریک ہو کر اپنا تعاون کرنا چاہیے۔

اس میٹنگ میں صوبہ مہاراشٹرسےمولاناطاہر بیگ محمدی(شولاپور) مولانا عبدالوحید سلفی،کرم حسین بھائی (ناسک)مولاناامین محمدی ،مولانارضوان سلفی (احمدنگر) مولانا محمد یوسف محمدی،خلیل احمد انجینئر (ناندیڑ) ، شیخ کلیم احمد محمدی ،شیخ اظہاربشیر مدنی ،عبداللہ تسلیم (اورنگ آباد) سلیم بھائی (ناگپور)مولاناعبدالعلام مظاہری ،شیخ اسرائیل ، محمد سلیم بھائی (آکولہ) مولانا عبدالحق نوری(ناندورہ) مولانامحمد عارف محمدی (ایولہ) حافظ زاہد محمدی عبداللہ سر(نندوربار) 
محسن بھائی (دھارنی )عاصم شہزاد (امراوتی)مولانا رئیس محمدی،مولاناجمال الدین محمدی (دھولیہ) منہاج بھائی (بلڈانہ) ڈاکٹر کبیرخان (پاتھری) عارف بھائی،تحسین بھائی(ایوت محل) ڈاکٹر عبدالوحید(پوسد)صادق بھائی،سمیربھائی (ماجل گاوں) حافظ سہیل محمدی (جالنہ)وغیرہ کے علاوہ کھام گاوں، بارسی ٹاکلی ، ہتھرون ،راویر لاتور ، منماڑ ،بوری اڑگاؤں،مہیکر،جامود،شیگاؤں،منگرول پیر،کرھا،شری رام پور ،گنگاپور،امنبڑ وغیرہ سےارکان شوری اور مدعوئین خصوصی نےشرکت کی۔ علاوہ ازیں مقامی سطح پرشفیق الرحمن ،نور پریس،اقبال احمد محمدی ، حافظ اشفاق احمدمحمدی ،شاہدانور فیضی ،شہزاد اختر(میدانِ صحافت) وغیرہ شریک رہے۔الحمدللہ مجموعی اعتبار سے یہ میٹنگ انتہائی کامیاب رہی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے