اسرائیل ۔فلسطین جنگ : ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے متجاوز، غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ جاری، حماس بھی منہ توڑ جوابی کارروائی میں مصروف
غزہ : 11 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسرائیل اور فلسطین کی جنگ میں اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق 1700 افراد ہلاکت ہوچکی ہیں ۔اس درمیان بیرونی میڈیا کیلئے رپورٹ تینوں ہزار ہلاکتوں کی بتائی جارہی ہیں ۔حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری پانچویں روز میں داخل ہو گئی۔ تازہ بمباری سے مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14 اور دوسرے خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 770 ہو گئی ہے جبکہ 4000زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی اسرائیل کے نشانے پر ہے۔اسرائیلی اموات بارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔
اس درمیان اسرائیل جنگ کے اصول بھی بھول گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق بجلی اور جنریٹرز کے لیے فیول کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری سے 2 صحافی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں 200 سے زائد مقامات پر رات کو حملے کئے، 4 ہزار افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی اب پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غزہ میں قائم بجلی کارخانہ میں صرف چند گھنٹوں کیلئے بجلی محفوظ ہیں ہوسکتا ہے کہ اب یہاں مکمل اندھیرا ہوجائے ۔اسرائیل کی جانب سے مسلسل بم گرائے جارہے ہیں ۔جنگ انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے ۔ادھر شام اور لبنان کی سرحد سے اسرائیلی فوج سے جھڑپ شروع ہوچکی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com