ماہِ ستمبر کیلئے گیہوں، چاول اور شکر کی دستیابی ، صارفین راشن دکانوں سے حاصل کریں: فوڈ سپلائی آفیسر
مالیگاؤں : 14 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تمام شہریان مالیگاؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ماہ ستمبر 2023 کے مہینے کا اناج شہریان کی تقسیم کے لئے موصول ہوگیا ہے ۔ناسک ضلع کلکٹر ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر کے 14 اگست اور 12 جولائی کے آرڈر کے مطابق گیہوں ، چاول اور چینی مالیگاؤں شہر کے راشن کارڈ ہولڈر کیلئے موصول ہوئی ہے۔
ستمبر 2023 کے مہینے کے لیے انتیودئے لارڈ رکھنے والے صارفین کے لیے باقاعدہ گیہوں، چاول اور چینی موصول ہوئی ہیں ۔جنکی مقدار بطور گیہوں 2479.00 کوئنٹل، چاول 3306.00 کوئنٹل اور شوگر 12599 الاٹمنٹ کے لیے موصول ہوا۔
حکومت کے منصوبے کے مطابق، انتیودئے کے استفادہ کنندگان کو فی راشن کارڈ پر 15 کلو گندم، 20 کلو چاول اور 2 کلو چینی اور ترجیحی طور پر 2 کلو گندم اور 3 کلو چاول الاٹ کیا جانا چاہیے۔اسطرح کی تفصیلات ایک سرکاری پریس ریلیز میں مالیگاؤں شہر کے فوڈ سپلائی آفیسر نے جاری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی گمراہی نہ پھیلائیں ۔ سرکاری اعلان کے مطابق راشن دکانداروں کو اناج تقسیم کرنا ضروری ۔لہٰذا درج بالا صارفین اپنے اپنے علاقوں کی راشن دکانوں سے اناج حاصل کرسکتے ہیں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com