نئے میٹر کنیکشن کیلئے رائج قیمت کو کم کیا جائے ، مالیگاؤں غریبوں کا شہر ہے، رعایت دی جائے، بجلی کمپنی سے ایم ایل اے کا مطالبہ
مالیگاؤں : 14 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر غریبوں اور اقلیتوں کا شہر ہے ایسے شہری جو بجلی کنیکشن کے نئے میٹر کا کوٹیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سے 3,000/- سے 4,000/- تک قیمت بجلی کمپنی وصول کررہی ہے۔ مالیگاؤں شہر میں کساد بازاری کی وجہ سے غریب لوگوں کو بجلی کا نیا میٹر حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں عوام میرے پاس آرہی ہیں اور اس مسئلہ پر نمائندگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں ہم بجلی کمپنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر کمپنی بجلی کے نئے میٹر کا کوٹیشن کم کیا جاتا ہے تو عوام کو سہولت ہوگی۔اسطرح کا اظہار ایک مکتوب کے ذریعے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی سے کیا ہے ۔مکتوب میں مفتی اسماعیل نے کہا کہ گھریلو بجلی کے میٹر کی تنصیب کے لیے کسی بھی اسکیم کے مطابق کوٹیشن کی رقم 1,000/- سے 1500/- روپے ہونی چاہیے۔ جس سے شہریان کو فائدہ ہوگا۔ تاہم میٹر کوٹیشن کی قیمت کو جلد از جلد کم کیا جائے۔اس سلسلے میں آج مفتی اسماعیل کے فرزند حافظ عبداللہ فیصل اور حسین انصاری نے مفتی اسمٰعیل کا مکتوب بجلی کمپنی کے سی ای او پریم سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے پیش کیا اور مطالبہ کیا کیا کہ بجلی میٹر کیلئے درکار فیس میں رعایت دی جائے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com