جمعہ کو عید میلاد النبی کے پیش نظر عام تعطیل ، آل انڈیا خلافت کمیٹی کے مطالبہ پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا فیصلہ


جمعہ کو عید میلاد النبی کے پیش نظر عام تعطیل ، آل انڈیا خلافت کمیٹی کے مطالبہ پر  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا فیصلہ 




ممبئی : 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اننت چتردشی کے موقع پر، گنیش وسرجن اور عید میلاد کا تہوار ایک ہی دن، کل جمعرات (28 تاریخ) کو ہوگا، اور ریاستی حکومت نے 29 تاریخ بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پولیس انتظامیہ ہجوم اور جلوسوں کا مناسب انتظام کرے۔اس ضمن میں آل انڈیا خلافت کمیٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تھی اور ان سے 29 تاریخ کو چھٹی دینے کی درخواست کی تھی تاکہ ریاست میں امن کا ماحول برقرار رہے سکے اور پولس بھیڑ اور جلوس کی منصوبہ بندی کر سکے۔  وزیر اعلیٰ سے ملنے گئے خلافت کمیٹی کے وفد میں ایم پی راہول شیوالے، ایم ایل اے ابو اعظمی، ایم ایل اے رئیس شیخ ، نسیم خان وغیرہ شامل تھے۔
 اننت چتردشی کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں گنیش وسرجن اور عید میلاد کے جلوس نکالے جاتے ہیں۔ دونوں تہواروں کی وجہ سے ایک ہی دن نکلنے والے جلوسوں کے باعث پولس اور ٹریفک کے نظام پر دباؤ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے