قبرستان وکاس کمیٹی کا قیام ، جدوجہد اور کارکردگی، شہر کے تمام سیاسی قائدین سے تعاون کی اپیل
آصف شیخ رشید نے تخمینہ تیار کروایا، مفتی اسماعیل نے 10،لاکھ کے فنڈ کی سفارش کی، میونسپل کمشنر نے دورہ کرکے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا تیقن دیا
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 11، ستمبر 17،جولائی کو احرار نیوز نیٹ ورک پر بڑا قبرستان میں آنیوالی میتوں کیساتھ لائی جانیوالی سائیکل، موٹرسائیکل اور دیگر سواریوں کو کھڑا کرنے کا مسئلہ اور سلیمانی چوک سے منشی بابا درگاہ تک مشرقی اقبال روڈ پر ناجائز قبضہ جات اور آتی کرمن کی وجہ سے پیش آنیوالی دشواریوں کے مدنظر جو تفصیل اجاگر کی گئی تھی اس پیش نظر بڑا قبرستان ٹرسٹ کی معرفت نوجوانوں پر مشتمل انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے مقامی سطح پر تمام سیاسی پارٹیوں سے منسلک سوشل میڈیا پر سرگرم عمل افراد کو مدعو کرکے ایک لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے 'قبرستان وکاس کمیٹی' کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا بنیادی مقصد بڑا قبرستان کی دیوار سے متصل 2 سے 7،فٹ کی قبرستان کی ملکیت والی اراضی پر پارکنگ کیلئے فٹ پاتھ بنانا، بارش کے پانی کو جماؤ کو روکنے اور قبروں کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے انڈر گراؤنڈ گٹر کی تعمیر کیساتھ ہی مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر قبرستان کی دیوار سے متصل جگہ پر پارکنگ شیڈ اور تزئین کاری کی منصوبہ بندی کی گئی جس میں شہر کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے افراد نے سیاست کو بالائے طاق رکھکر خلوص کیساتھ ذمہ داری نبھانے کا عزم کیا اس طویل تمہید کیساتھ جناب صابرگوہر نے اردو میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں سے خطاب کیا ۔
اردو میڈیا سینٹر میں قبرستان وکاس کمیٹی کی جانب سے لی گئی پریس کانفرنس میں محترم اشتیاق 42 نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بڑا قبرستان مین گیٹ سے لے کر منشی بابا کی درگاہ تک قبرستان ٹرسٹ نے پانچ سے آٹھ فٹ کی زمین راہ گیروں کی سہولت کی غرض سے آمدورفت کے لیۓ چھوڑ رکھی ہے ۔ جس پر ناجاٸز قبضہ جات ہونے اور سڑک کے کنارے گٹر نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی ، راہ گیروں ، اسکول اور مدارس کے طلبا ، چھوٹی بڑی سواریوں خاص کر تدفین کی غرض سے آٸے ہوٸے مندوبین اور ان کی پارکنگ کا نظم نہ ہونے کی وجہ حدرجہ دشواریوں کا سامنا ہوا کرتا ہے ۔ مرے پہ سو درے کے مصداق مذکورہ روڈ بنام مشرقی اقبال روڈ کی حالت انتہاٸی نا گفتہ بہ ہے ۔ علاقے و شہر کے ذمہ داران کو بھی بڑا قبرستان کے اطراف کے مساٸل کو کافی دشواریاں پیش آتی ہیں ۔ اس کے بعد صابرگوہر نے
'ابھی دیکھا نہیں تو ے ہمیں اے گردش دوراں
جو دل میں ٹھان لیتے ہیں وہ اکثر کر گذرتے ہیں'
اس شعر کیساتھ مخاطبت کے دوران کہا کہ جس نیک مقصد کیساتھ نوجوان اکٹھا ہوئے ہیں اسے حاصل کرنے کیلئے کئی میٹنگیں لی گئیں اور شہر کے تمام ہی سیاسی لیڈران سے تعاون کا فیصلہ کرتے ہوئے شہری ایم ایل اے مفتی اسماعیل، این سی پی صدر و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید، جنتادل کی صدر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی، کانگریس صدر اعجاز بیگ، ایم آئی ایم کے عبدالماجد حاجی و دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے اپنا مدعا پیش کیا جس پر آصف شیخ رشید نے اپنے خرچ سے زید انجینئر کے ذریعہ 2، کروڑ، 21،لاکھ، 55،ہزار 555،روپیوں پر مشتمل نقشہ اور اسٹمیٹ بنوایا جبکہ مفتی اسماعیل نے فٹ پاتھ کیلئے ضلع نیوجن سمیتی کو 10،لاکھ روپیوں پر مشتمل خرچ کی منظوری کیلئے سفارش کی ۔قبرستان وکاس کمیٹی کے ایک موقر وفد نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کی تو انہوں نے قبرستان اور مشرقی اقبال روڈ کا دورہ کرتے ہوئے اندرون 20،سے 25 دن قبرستان کی دیوار سے متصل فٹ انڈر گراؤنڈ میں گٹر کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا جبکہ مشرقی اقبال روڈ فتح میدان سے پوارواڑی پل تک کانکریٹ روڈ کا ٹینڈر لروسیجر مکمل ہوتے ہی کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی صابرگوہر نے اس ضمن میں شہر کی سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران سے تعاون کی اپیل کی ۔
صابرگوہر کے علاوہ جناب انیس مستری نے کہا ک قبرستان وکاس کمیٹی میں بڑا قبرستان ٹرسٹ کے افراد بھی شامل ہیں ۔ اور بڑا قبرستان ٹرسٹ کے لیٹر پیڈ پر ہی کمیٹی نے تمام کاغذی کارواٸیاں کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مختلف الخیال افراد کے اتحاد کو ایک پلیٹ فارم پر برقرار رکھنے کے لیۓ کمیٹی نے ایک میٹنگ میں اتفاق راٸے سے کچھ اہم فیصلے کیۓ ہیں ۔ جن میں کمیٹی کے مقصد کو ہر حال میں مقدم رکھنا ، کمیٹی کے اقدامات اور لیۓ گٸے فیصلوں کی حفاظت کرنا ، کمیٹی میں شامل افراد کا عمومی بیان بازی سے پرہیز کرنا ، کمیٹی کے مقصد کو اپنی چاہت اور خواہشوں پر ترجیح دینا ، آپس میں اتحاد کو ہر قیمت پر مقدم رکھنا ، کمیٹی کے توسط سے کی جانے والی جدوجہد کو اللہ کی رضا اور اللہ کے بندوں کی خدمت کی نیت سے خود کو شامل کرنا ، شہر کے تمام لیڈروں کی عزت کرنا شامل ہیں ۔
انصاری عامر ملک نے صحافیوں کے سامنے این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید کی ایماء پر بنائے گئے نقشے اور تخمینہ کی تفصیل پیش کرتے ہوئے اس کی کاپیاں بذریعہ ای میل تمام صحافی حضرات تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا جبکہ بڑا قبرستان انتظامیہ کمیٹی اور قبرستان وکاس کمیٹی کے اہم ذمہ دار خورشید احمد کابل نے رسم شکریہ ادا کیا اس موقع پر دیگر شرکاء میں شفیق الرحمن پی کے، ابواللیث انصاری، شفیق باکسر، ابو شعیب نہالی، اشفاق کلیم، خلیل مشتاق عرف کے ایم انصاری، ابراہیم مختار انقلابی، عبدالحفیظ ناولٹی، فرید حنیف قریشی، ہلال انور، سمیت قبرستان وکاس کمیٹی کے درجنوں اراکین شامل رہے پریس کانفرنس کا خوشگوار ماحول میں اختتام ہوا
۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com