شہر بھر میں بدبو دار پانی کی سپلائی سے بیچینی ، ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل کا فلٹر پلانٹ پر ہنگامی دورہ



شہر بھر میں بدبو دار پانی کی سپلائی سے بیچینی ، ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل کا فلٹر پلانٹ پر ہنگامی دورہ






مالیگاؤں : 12 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاوں شہر میں ان دنوں پینے کے پانی کی خرابی اور ستم بلائے ستم دو دن ناغے سے پانی کی فراہمی کیساتھ مرے پر سو درے کے مصداق پورے شہر میں پیلے پانی کی فراہمی سے بے چینی کا ماحول ہے۔ ظاہر بات ہے کہ پینے کا پانی اگر کارپوریشن کے ذریعے سے میسر ہو اور وہ اگر خراب ملے تو سب سے پہلے تو بیماری جنم لیتی ہے۔ عوام دواخانوں میں صرف روپیہ خرچ کرتی ہے اور ساتھ ہی شہریان کیساتھ سوتیلا سلوک جو کہ 2005 کے کارپوریشن کے دوسرے مئیر صاحب کی منظوری سے سالانہ یعنی ہر سال پانی پٹی میں %5 اضافے کا بوجھ آج شیطانی آنت جیسے عوام پر بڑھتا جارہا ہے۔ اور عوام کو جیسے تیسے سال بھر میں 150 دن ہی پانی میسر ہوتا ہے۔ اگر یہ بوجھ ہر سال نہیں بڑھتا اور مالیگاوءں کے حصے کا اچھا اور خاص پانی گذشتہ پانچ سالہ برسراقتدار کی سانٹھ گانٹھ سے دابھاڑی کو نا بیچا گیا ہوتا تو شائد آج کی موجودہ حالات میں پینے کے پانی کی تکلیف نہیں ہوتی یعنی عوام کو ایک دن ناغے سے پانی ملتے رہتا ۔ حالانکہ روح زمین پر سارا دارومدار پانی پر منحصر ہے مگر ہمارے اعمال سے الله پاک ناراض ہیں کہ بارش رکی ہے ۔ اور ہمیں پینے کا پانی دو دن ناغے سے مل رہا ہے۔ مگر وہی بات کہ مالیگاوں کا پانی اگر بیچا نہیں جاتا تو پانی کی تکلیف آج نہیں ہوتی ۔ 

جو لوگ پانی پانی کے تعلق سے چلاہٹ پکار کررہے ہیں دراصل یہ انہیں لوگ کی دین ہے جو آج تکلیف ہورہی ہے۔ اور آج دو دن ناغے سے کارپوریشن پانی دے رہی ہے مگر وہ بھی پیلا پانی دے رہی ہے ۔ کیا آج کی کارپوریشن مالیگاوءں کی عوام کی جان لینا چاہتی ہے؟ اسی پیلے پانی کی ہاہاکار کو لیکر مالیگاوءں شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل صاحب نے واٹر سپلائی آفیسران کیساتھ ہنگامی دورہ کرتے ہوئے پیلے پانی کی شکایت دور کرنے کی وارننگ دی۔ اس ہنگامی دورے میں اطہر حسین اشرفی ۔ خالد سکندر۔ حافظ حبیب میاں جی ۔ سلمان انیس کمال۔ جمال ناصر ۔ حامد حسین ۔ کلیم احمد۔ امتیاز پان والا۔ افتخار کبڈی ۔ اخلاق احمد۔ شعیب امید و دیگر رفقاء شامل تھے۔ واٹر سپلائی آفیسران نے آٹھ روز میں شکایت دور کرنے کا یقین دلایا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے