(فائل فوٹو)
جے ڈی ایس۔بی جے پی اتحاد پر جنتا دل سیکولر کا ردعمل ، ابھی سیٹوں کی تقسیم حتمی نہیں
کانگریس ریاست کی عوام کو لوٹ رہی ہے، ہم بی جے پی کے ساتھ عوام کے درمیان جائیں گے :کمار سوامی
بنگلورو : 9 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل سیکولر دونوں پارٹیوں نے مل کر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم کرناٹک میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کے درمیان اتحاد کی خبروں کو لے کر ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ ایک دن پہلے سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے کہا تھا کہ امیت شاہ نے لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی ایس کو 4 سیٹیں دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں آج سنیچر کو کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بیٹے ایچ ڈی کمارسوامی نے بڑا بیان دیا۔ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا یدی یورپا کا کل بیان انکا ذاتی ردعمل ہے۔ ابھی تک نشستوں کی تقسیم یا کسی چیز پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔کمار سوامی نے کہا کہ ہم نے دو یا تین بار بی جے پی لیڈروں کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
کمارسوامی نے مزید کہا ’’ہم (بی جے پی اور جے ڈی ایس) ایک ساتھ آ رہے ہیں اور عوام کے سامنے جانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔لوگوں کو اس کی ضرورت ہے کیونکہ کانگریس ریاست کی عوام کو لوٹ رہی ہے۔ لوگوں کو اختیارات کی ضرورت ہے۔ میں نے 2006 میں بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا اور میری 20 ماہ کی انتظامیہ کی وجہ سے میری اچھی شبیہ بن گئی تھی۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے دہلی میں بی جے پی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جے ڈی ایس کو چار سیٹیں دینے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ جے ڈی ایس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی اور جے ڈی ایس مل کر لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ بات یہ تھی کہ جے ڈی ایس نے منڈیا، ہاسن، ٹمکورو، چکبالا پور اور بنگلورو دیہی سیٹیں مانگی ہیں۔ بی جے پی نے چار سیٹیں کولار، ہاسن، منڈیا اور بنگلورو رورل جے ڈی ایس کو دی ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ اکیلے اسمبلی الیکشن لڑنے اور ہارنے کے بعد جے ڈی ایس کس کے ساتھ جائے گی۔ تاہم، دیوے گوڑا نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ نہ ان کی پارٹی اور نہ ہی انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس)اور نہ ہی یہ این ڈی اے کے ساتھ ہے۔لیکن جمعہ کو جنتادل سیکولر اور بی جے پی اتحاد پر انہوں نے سکہ مرتب کردیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com