گرناندی میں ڈوب کر ارباز نامی نوجوان جاں بحق


گرناندی میں ڈوب کر ارباز نامی نوجوان جاں بحق



مالیگاؤں :10 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتوار کی سہ پہر تین بجے کے قریب مولانا محمرین چوک کے ساکن شیخ ارباز شیخ شکیل کی گرناندی کے سیلابی پانی میں ڈوب جانے سے موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جائے مقام پر کوئی ماہر تیراک موجود نہ ہونے سے کئی افراد کی نظروں کے سامنے یہ نوجوان پانی میں ڈوب گیا اور جیسے ہی اس  واقعہ کی اطلاع قلعہ تیراک گروپ کے اطہر احمد تارے اور محمد مزمل کو ملی انہوں نے فوری طور پر گرنا ندی پہنچ کر نوجوان کو پانی سے باہر نکالا لیکن تب تک اس کی روح نفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی ۔ اس طرح کی معلومات موصول ہوئی۔ قلعہ پولس پنچ نامہ اور قانونی نقاط کی تکمیل کرانے میں مصروف رہی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر شکیل تیراک بھی فائر گاڑی لے کر جائے مقام پر حاضر ہوتے لیکن تب تک قلعہ تیراک گروپ نے لاش کو پانی سے باہر نکال لیا تھا۔ یاد رہے کہ بارش کی دوبارہ شروعات سے  گرنا ندی میں سیلابی کیفیت بنی ہوئی ہے۔ روزانہ سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں اور سر پرستوں کو باخبر کیا جارہا ہے کہ پانی کے اطراف میں نہ جائیں اور نہ ہی نہانے کی کوشش کریں لیکن بد قسمتی سے ایک نوجوان جو ندی کے کنارے پتھر پر بیٹھا تھا کہ اچانک پانی میں گر گیا جس کی وجہ سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن نے اس نوجوان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان مچھلی بازار کی ہوٹل میں کام کیا کرتا تھا ۔اس حادثے سے اہل خانہ میں غم و اندوہ کا ماحول پایا جارہا ہے ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے