جینیاتی مرض میں مبتلا دیڑھ سالہ بچے کی جان بچانے 17 کروڑ روپے کا انجیکشن لگوایا گیا ، وزیراعلیٰ عیادت کیلئے بچے کے گھر پہنچے
نئی دہلی : 12 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)
17 کروڑ 5 لاکھ روپے کے انجیکشن نے 18 ماہ کے بچے کی جان بچائی۔ بچہ جینیاتی بیماری کی وجہ سے بیمار تھا۔ اس کے لیے امریکہ سے خصوصی انجکشن منگوایا گیا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے اس انجیکشن کے لیے پہل کی۔ اس کے بعد عوام سے پیسے چندہ کر یہ انجکشن منگوایا گیا۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کنو اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ دہلی کی ڈیڑھ سالہ کنو کو پیدائش سے ہی SMA نامی سنگین بیماری ہے۔ ملک میں اب تک ایسے صرف 9 کیسز ہیں۔ اس بچے کیلئے امریکہ سے 17.5 کروڑ روپے کا انجکشن لایا گیا ۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ اس ننھے بچے کو نئی زندگی دینے کے لیے ہمارے ایم پیز سنجیو اروڑا جی اور سنجے سنگھ کی کوششوں اور عوام کے تعاون کی بدولت اسے ایک انجکشن لگایا گیا اور بچہ ابھی صحت مند ہے۔ صحت میں بتدریج بہتری ہورہی ہے۔ انہوں نے تمام مشہور شخصیات، رہنماؤں اور میڈیا اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
نجف گڑھ سے تعلق رکھنے والا کنو نامی ایک چھوٹا لڑکا ایک نادر اور جینیاتی بیماری میں مبتلا تھا۔ ملک میں اس قسم کے مرض میں مبتلا صرف 9 بچے ہیں۔ کنول کو پیدائش سے ہی جینیاتی بیماری تھی ۔17 کروڑ پانچ لاکھ روپے کے انجیکشن سے اسکی جان بچائی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com