مہاوترن کے ساتھ ہوئے معاہدہ کی روشنی میں پاور کمپنی شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کرسکتی
لوڈ شیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے ، آصف شیخ کی بجلی کمپنی کے آفیسران سے ملاقات و محضر نامہ
مالیگاؤں پاور لوم مزدوروں کا شہر ہے،اگر پاور بند رہے گی تو بل کیسے ادا کریں گے، وصولی کیلئے سختی نہ کی جائے
مالیگاؤں : 2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)بجلی کمپنی کی من مانی و تانا شاہی کے چلتے شہر میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اس ضمن میں عوامی نمائندوں کو بیباک نیوز نے متوجہ کرتے ہوئے اس جانب نمائندگی کی اپیل کی تھی ۔بیباک کی خبر پر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے بجلی کمپنی کو مکتوب دیا اور لوڈ شیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا وہیں اب قانونی طور پر ٹیکنیکی بنیاد پر کئے گئے معاہدے کیے روشنی میں آصف شیخ نے بجلی کمپنی کو گھیرے میں لیا اور پاور بند نہ کرنے کی اپیل کی ۔تفصیلات کے مطابق شہر میں موجودہ لوڈ شیڈنگ/ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ کو فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر بجلی کے کمپنی کیخلاف دھرنا اندولن کیلئے مجبور نہ کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ لیکر آج سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی پہنچے ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے محضر نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے اور شہر کا سب سے اہم کاروبار پاورلوم ہے ۔اس کاروبار سے متعلق دیگر کاروبار منحصر ہے ۔اور پاور لوم بجلی کی فراہمی پر جاری رہتا ہے۔
آصف شیخ نے کہا کہ شہر میں کئی ماہ سے لوڈ شیڈنگ شروع ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی سے اس سے پاورلوم کا کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔ پاورلوم مزدور /پاورلوم ویورز کے ساتھ ساتھ شہر کی لاکھوں عوام کو بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ مالیگاؤں شہر کا حال یہ ہے کہ اگر کارخانوں کے مالکان کے کاروبار کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے کام کا بھی بند ہو گا تو وہ بجلی کا بل ادا نہیں کر سکیں گے۔
آصف شیخ نے مکتوب میں کہا کہ مالیگاؤں شہر میں اٗس وقت بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی جب مہا وترن تھی، لیکن اب حکومت نے بجلی کی فراہمی کی ذمہ داری نجی اجارہ داری کے طور پر کلکتہ پاور کمپنی کو سونپ دی ہے۔ لیکن اگر آپ کی کمپنی بھی لوڈ شیڈنگ کرے گی تو پرائیویٹ کمپنی و ٹھیکہ دار کو تعینات کرنے کا کیا فائدہ؟ اور ہمارے علم کے مطابق ایم پی ایس ایل اور مہاوترن کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
آصف شیخ رشید نے کہا کہ آپ سے گزارش ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے، اگر پاورلوم کا کاروبار نہیں چلے گا تو پاور لوم مزدور روزگار کیلئے پریشان رہیگا اور جب پاور لوم ہی بند رہیگا تو دوسرے چھوٹے موٹے روزگار بھی نہیں چلیں گے، مزدوروں کے ساتھ بنکر سیٹھ، دکاندار غرض کہ ہر قسم کی تجارت و کاروبار کرنے والے پریشان ہونگے تو پھر آپ کا بجلی کا بل ادا نہیں ہوسکے گا، لہٰذا بجلی کے بل کی وصولی کے حوالے سے کوئی کارروائی نہ کریں۔آصف شیخ نے کہا کہ جسے بل بھرنا ہے وہ اپنی سہولت سے بل بھر بھریں کمپنی آن پر سختی نہ کریں ۔بجلی کمپنی کے دفتر میں وفد لیکر آصف شیخ رشید کیساتھ اسلم انصاری ،شکیل بیگ ،ابراہیم سائیکل والا، ایوب خان، فاروق قریشی وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com