مراکش میں بھیانک زلزلہ، 350 سے زائد ہلاکتیں، کئی عمارتیں تباہ، بھارت مراکش کو امداد کرنے تیار، نریندر مودی کا اظہار تعزیت
رباط/نئی دہلی : 9 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مراکش میں جمعہ کی شب دیر گئے بھیانک زلزلے کے باعث اب تک 650 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس مقام پر ملبے تلے دبے شہریوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 3:41 منٹ پر آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.8 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور تھا۔ اس زلزلے کے جھٹکے 350 کلومیٹر دور دارالحکومت رباط میں بھی محسوس کیے گئے۔
شمالی افریقی ملک مراکش میں آنے والے اس زلزلے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ لوگ خوف کے مارے اپنی جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ زلزلے سے متاثر ہونے والی زیادہ تر عمارتیں مراکش کے پرانے شہر میں گریں۔ اس واقعے کے بعد بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مراکش میں آنے والے زلزلے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراکش میں زلزلے سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔ یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ مراکش میں ان لوگوں سے تعزیت کی جاتی ہے جنہوں نے اس افسوسناک موقع پر اپنے اہل خانہ کو کھو دیا ہے۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں مراکش کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com