صراف کی دکان میں ڈکیتی ، 25 کروڑ روپے کے ہیرے و سونے کے زیورات لوٹ کر چور فرار
نئی دہلی : 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) چوروں نے ایک مصروف علاقے میں ایک صراف کی دکان میں ڈکیتی کی واردات انجان دی اور تقریبا 25 کروڑ کے زیورات لوٹ لئے۔ دکان کے مالک نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے جسکی پولس تحقیقات جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنگ پورہ میں چوروں نے دکان کی چھت کاٹ کر شوروم میں داخل ہو گئے۔ چور یہاں سے سونا، ہیرے اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے چوروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ کیونکہ شوروم مالکان کا کہنا ہے کہ چور دکان میں رکھے 25 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے اور سونے کے زیورات چوری کر کے لے گئے۔
جنگ پورہ مارکیٹ کی عمارت میں کئی دکانیں ہیں اور شوروم کے سامنے سیڑھیاں ہیں جہاں سے چوروں نے دکان میں داخل ہونے کے لیے چھت کاٹ دی تھی۔ کٹی ہوئی چھت کی ویڈیو کلپ بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں چوروں کو چھوٹی جگہ کاٹ کر دکان میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں آئی، جس سے چوروں کی شناخت ہو سکے۔
جنگ پورہ کا یہ شوروم عمراؤ سنگھ اور مہاویر پرساد جین کا شوروم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شوروم میں تقریباً 25 کروڑ روپے کے ہیرے اور سونے کے زیورات کا ذخیرہ ہے، خاص طور پر جب جنگ پورہ بازار پیر کو بند رہتا ہے۔ چنانچہ اتوار کو شوروم بند کرنے کے بعد جب منگل کو اس نے اپنے شو روم کا دورہ کیا تو وہ چونک گیا اور اس نے پولیس کو بتایا کہ شوروم میں رکھے ہوئے پورے زیورات غائب ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کسی نے دیکھ کر یا ریکی کر کے یہ کام کیا ہو گا تاہم دکانداروں نے چوروں کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com