دو نوجوانوں کے قبضہ سے آٹھ کروڑ مالیت کا 13 کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد
رتلام: 12 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مدھیہ پردیش کے رتلام میں دو نوجوانوں کے قبضے سے آٹھ کروڑ مالیت کا 13 کلو سونا ضبط کیا گیا ہے۔ ان ملزمان سے ڈالر، ریال اور درہم نامی تین غیر ملکی کرنسیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ پولس کو ایک ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو نوجوان آٹھ کروڑ روپے کا سونا لے کر ٹرین سے رتلام آرہے ہیں۔
پولس نے نوجوانوں کو روک کر سامان کی تلاشی لی تو ڈبوں میں سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔ 8 کروڑ روپے کا سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کیے جانے کے بعد رتلام میں ہلچل مچ گئی ہے۔
یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا اور مرکزی تفتیشی ایجنسی، محکمہ کسٹم کے افسران اور ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹر تحقیقات کے لیے رتلام پہنچ گئے ہیں۔ پولس اس معاملے میں پہلے ہی انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کو مطلع کر چکی ہے۔ پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔ ان ملزمان سے ڈالر، ریال اور درہم نامی تین غیر ملکی کرنسیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
یہ سونا لے کر دو نوجوان ٹرین سے رتلام آرہے تھے۔ سارا سونا 80 سے زائد باکس میں بسکٹ کی شکل میں بھرا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق راجستھان اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں ملزم اس وقت رتلام میں مقیم ہیں۔ حکومتی نظام اب اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ یہ سونا کہاں سے آور کس لئے لایا گیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com