ہیمنت شُکلا مالیگاؤں ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے صدر منتخب
مالیگاؤں 2 جولائی (پریس ریلیز) مراٹھی پریس کے سینئر صحافی ہیمنت شکلا کو مالیگاؤں ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔یہ فیصلہ صحافیوں کی انجمن کے جنرل اجلاس میں کیا گیا۔منگل کو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جنرل میٹنگ گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس میںسابق صدر پرہلاد بورسے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ لوک مانیہ تلک کی برسی اور انابھاؤ ساٹھے کی یوم پیدائش کے موقع پر ان قومی ہیروز کی کو یاد کیا گیا۔اس کے بعد اجلاس شروع ہوا۔ سکریٹری ہیمنت شکلا نے سابقہ دور کے جمع شدہ اخراجات کا جائزہ پیش کیا اور سنگھ کے دیگر ارکان کے پاس موجود سنگھ کے فنڈز کو فوری طور پر جمع کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ یہ قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ سینئر صحافی شری کانت واگھ نے سنگھ کی اگلی میعاد کے لیے ایک نیا ایگزیکٹو منتخب کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر سکریٹری شکلا کو صدر منتخب کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ نومنتخب صدر شکلا کو باقی ایگزیکٹو کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔اس میٹنگ میں برج موہن شکلا، شنکر واگھ، اتل شیوالے، مگن سنگھ پاٹل،سدرشن پگار، بپن باگل، صادق شیخ، وجے سونجے، والمک پگارے اور سنگھ کے ارکان موجود تھے۔
سنگھ کی تفصیلات درج ذیل ہیں
صدر ہیمنت شکلا، نائب صدر پرمود ساونت، سریکانت جوشی، سکریٹری اتل شیوالے، جوائنٹ سکریٹری مزمل انعامدار، خزانچی شنکر واگھ۔ گوکل کھیرنار، ظہور خان، مگن سنگھ پاٹل، سدرشن پگار، نریندر ڈیسلے، ونود گورواڈکر، صادق شیخ کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ مشاورتی ارکان میں سریکانت واگھ، پرلہاد بورسے، برج موہن شکلا، بپن باگل ، وجے سونجے شامل ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com