جناردھن پوار مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر عہدے پر فائز
مالیگاؤں : یکم اگست (پریس ریلیز) جناردھن پوار کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 25 جولائی 2023 کو حکومت کے محکمہ شہری ترقیات کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اس کے مطابق جناردھن پوار نے حکم کے مطابق 01 اگست 2023 کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالا۔ اس سے قبل وہ جلگاؤں ضلع کے تلودہ اور دھرنگاؤں میونسپلٹی میں چیف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسی طرح موصوف حکومت مہاراشٹر کے محکمہ آبپاشی میں ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد سال 2012 میں مہاراشٹر اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور ہیڈ ماسٹر گروپ بی کے عہدے پر حاضر ہوئے۔اور اب انہیں مالیگاؤں کارپوریشن کا نائب کمشنر نامزد کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوہاس جگتاپ نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب کمشنر سچن مہالے، پبلک ریلیشن آفیسر پنکج سونونے ، استھاپنا سپروائزر انیل کوٹھاواڈے اور دیگر افسران موجود تھے۔اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کے توسط سے محکمہ انفارمیشن نے جاری کی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com