کارپوریشن کو دس دنوں کا الٹی میٹم ، آگرہ روڈ سے ٹرانسفارمر و الیکٹرک پول ہٹائے جائیں آگرہ روڈ پر راشٹروادی یوتھ ونگ کا احتجاج


کارپوریشن کو دس دنوں کا الٹی میٹم ، آگرہ روڈ سے ٹرانسفارمر و الیکٹرک پول ہٹائے جائیں 


آگرہ روڈ پر راشٹروادی یوتھ ونگ کا احتجاج ، کمشنر و سٹی انجینئر کی تصویر پر جانور کے فضلات کا ہار پہنایا گیا 



مطالبات پورے نہ ہوئے تو گدھے پر کمشنر کی تصویر لگا کر کارپوریشن تک احتجاجی جلوس لایا جائے گا 



مالیگاؤں : 18 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل کی عوام کیساتھ کارپوریشن کی مسلسل ناانصافی جاری ہے ، کارپوریشن کمشنر پر ایم ایل اے کی گرفت کمزور ہو گئی ہے ۔آج شہر میں میئر نہیں ہے کارپوریٹرس نہیں ہے آج صرف ایم ایل اے کا عہدہ باقی ہے تو سب سے اہم ذمہ داری ایم ایل اے کی ہے لیکن ایم ایل اے بھی کمشنر کی کٹ پتلی بنے بیٹھے ہوئے ہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف راشٹروادی یوا کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام اجو لہسن والا اور انصاری عاصم راکی کی نگرانی میں آگرہ روڈ پر منعقدہ انوکھے احتجاج کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج کارپوریشن کمشنر، آفیسران ،ایم ایل اے ،منتری ،ٹھیکہ دار سب کے سب ایک حمام میں ننگے ہیں، مفتی اسماعیل دادا بھوسے کیساتھ مل کر کارپوریشن کمشنر کے اشارے پر کام کررہے ہیں اور سینٹرل کے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور نہ ہی کچھ لب کشائی کررہے ہیں ۔آج شہر میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، لیکن مفتی اسماعیل خاموش ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آگرہ روڈ پر الیکٹرک پول کو ہٹانے کیلئے یہ ہنگامی احتجاج کیا جارہا ہے ۔آگرہ روڈ پر جابجا الیکٹرک پول، ٹرانسفارمرز لگے ہوئے ہیں انہیں ہٹائے بغیر روڈ کی تعمیر کی جارہی ہیں جو غیر مناسب ہے ۔آگرہ روڈ شہر کا داخلی راستہ ہے اسے خوبصورت طور پر بنایا جائے ۔آگرہ روڈ پر نصب الیکٹرک پول و ٹرانسفارمرز ہٹائے جائیں ۔آصف شیخ نے میونسپل کارپوریشن کو دس دنوں کے اندر ٹرانسفر ہٹانے اور الیکٹرک پول ہٹانے کا الٹی میٹم دیا ہے، اگر کارپوریشن نے یہ کام نہیں کیا تو آئندہ دن دنوں کے بعد گدھے کے گلے میں کمشنر کی تصویر لگا کر کارپوریشن تک کا مارچ نکالا جائے گا۔آصف شیخ نے کہا کہ آج آگرہ روڈ پر ٹرانسفارمرز اور الیکٹرک پول پر کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، لائٹ انجینئر پوار کی تصویر پر گوبر کا ہار پہنا کر احتجاج کیا گیا ۔

آصف شیخ نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ نے مزید کہا کہ کارپوریشن میں ٹھیکہ داری کے نام پر غنڈہ گردی اور دادا گیری کی جارہی ہیں اور اسکی سرپرستی کارپوریشن کمشنر کررہے ہیں۔کارپوریشن آفیسران اور جیل کیلئے سلاخوں سے رہائی پانے والے قتل کے ملزم مل کر ٹھیکہ داروں کو دھمکی دے رہے ہیں ۔پولس نوٹ کریں۔شہر کے کئی سیاسی افراد اپنے ذاتی فائدے کیلئے کمشنر کے خلاف کچھ نہیں بول رہے ہیں ۔چھ کروڑ روپے کے ٹینڈر لیکر خاموش بیٹھ گئے ہیں ۔کمشنر ٹھیکہ داروں کی معلومات لیکر ناسک و ممبئی میں بیٹھ کر دیکھ ریکھ کررہا ہے اور اپنے فائدے کیلئے کارپوریشن پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں ۔کمشنر کے خلاف شہر کی کسی بھی سیاسی جماعت نے کچھ نہیں کہا، صرف کروڑوں کے ٹھیکہ کیلئے کمشنر کی دلالی کررہی ہیں، کچھ سیاسی لوگ کارنر میٹنگ لیکر دھرنا اندولن کے نام پر کمشنر سے سیٹنگ کررہے ہیں اور پری پلان دھرنا اندولن کررہے ہیں کہ صاحب ہم دھرنا دینگے آپ ہمارے مطالبہ کو قبول کرلینا ۔اسطرح کی چمچہ گیری و مینیج دھرنا اندولن ہم نے کبھی نہیں کیا ہم نے تو کارپوریشن کمشنر کو کالک لگانے کی کوشش کی جس کی بناء پر ہم پر مقدمہ درج ہوا، آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے ہی سال بھر سے کارپوریشن کمشنر کے بھید بھاؤ اور غلط کاموں کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک ہنگامی اور پول کھول پریس کانفرنس لیکر عوام کی عدالت میں سنسنی خیز انکشافات کریگی ۔اس موقع پر شکیل بیگ، اسلم انصاری ،رئیس عثمانی وغیرہ نے خطاب کیا جبکہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہوا صدر شیخ اکرم عرف اجو لہسن والا اور عاصم انصاری عرف راکی، شفیق باکسر، ایوب خان، اظہر ماسٹر، عامر ملک، ابراہیم دادا میاں، غازی مظفر خان ،سرفراز شیخ، ویلکم ماسٹر، سمیت یوتھ ونگ کے سیکڑوں ورکرس عہدیداران موجود تھے ۔یہاں انہوں نے کمشنر کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے