ایک بار پھر این آئی اے کی ٹیم مالیگاؤں میں ، غفران خان سے پوچھ تاچھ ، کل ممبئی میں این آئی اے کے دفتر میں حاضر رہنے کی ہدایت
مالیگاؤں : 13 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے مومن پورہ علاقے ایک ایک شخص کو پی ایف آئی نامی تنظیم سے رابطہ کے شک و شبہ میں صبح صادق کے اوقات میں این آئی اے کی ٹیم نے اپنی حراست میں لیا ۔غفران خان نامی اس شخص کو پولس نے شہر کے سٹی پولس اسٹیشن لے گئی اور ضروری پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے غفران خان کو کل ممبئی میں این آئی اے کے دفتر میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ہیں ۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھر سے ملک بھر میں این آئی اے کی ٹیم پی ایف آئی کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی کررہی ہیں اور پی ایف آئی کے کارکن کو پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لے رہی ہیں ۔پونہ، اورنگ آباد کے بعد ایک بار پھر این آئی اے کی ٹیم نے آج مالیگاؤں میں اپنی کارروائی مکمل کی ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com