چناؤ کے متعلق ریاستی الیکشن کمیشن کی اہم وضاحت ، فی الحال انتخابات کا کوئی اعلان نہیں، پریس ریلیز جاری
ممبئی: 7 جولائی (پریس ریلیز) ریاستی الیکشن کمیشن نے 5 جولائی 2023 کو مقامی خود مختار حکومتی اداروں کے انتخابات کے لیے کٹ آف ڈیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس میں درحقیقت کسی انتخابی پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ گرام پنچایتی انتخابات کے علاوہ، سپریم کورٹ نے دیگر تمام بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لیے 'اسٹیٹس ، کو جیسے ہی تھے' کا حکم دیا ہے۔ اس لیے انتخابی پروگرام کے اعلان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسطرح کی ایک وضاحت ایک سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے ریاستی الیکشن کمشنر یو۔ پی۔ ایس۔ مدن نے جاری کیا۔
الیکشن کمشنر مدن نے کہا کہ مقامی خود مختار حکومتی اداروں کے انتخابات کے لیے الگ ووٹر لسٹیں نہیں بنائی جاتی ہیں۔ اس کے لیے اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹیں جوں کی توں استعمال کی جاتی ہیں اور صرف وارڈ وائز اسکی تقسیم کی جاتی ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے تمام آئندہ عام چناؤ اور ضمنی چناؤ کے لیے اسمبلی حلقوں کی فہرستوں کے استعمال کے لیے ایک مخصوص تاریخ (کٹ آف ڈیٹ)یکم جولائی مقرر کی گئی ہے۔ انہی خطوط پر بلدیاتی اداروں کے آئندہ عام اور ضمنی انتخابات کے لیے یکم جولائی 2023 کی کٹ آف تاریخ طے کرنے کے حوالے سے 5 جولائی 2023 کو نوٹیفکیشن شائع کیا گیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے اسمبلی حلقوں کی اپ ڈیٹ شدہ ووٹر لسٹوں کو استعمال کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً کٹ آف تاریخ مقرر کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاتا ہے۔ اس نوعیت کے نوٹیفیکیشن پہلے بھی شائع ہو چکے ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن حقیقی انتخابی پروگرام نہیں ہے۔ اگر نوٹیفکیشن میں بتائی گئی مدت کے اندر عام چناؤ یا ضمنی انتخابات نہیں کرائے جاتے ہیں تو دوبارہ کٹ آف تاریخ طے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے، اس طرح کی تفصیلات بھی الیکشن کمشنر مدن نے دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com