ہمارا فیصلہ عوام کے فائدے کیلئے،مہاراشٹر میں ہندو،مسلم،دلت اور قبائلیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، شندے فرنویس سرکار میں شامل ہوتے ہی اجیت پوار کا دوٹوک بیان



ہمارا فیصلہ عوام کے فائدے کیلئے،مہاراشٹر میں ہندو،مسلم،دلت اور قبائلیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، شندے فرنویس سرکار میں شامل ہوتے ہی اجیت پوار کا دوٹوک بیان 


اسمبلی کی 90 سیٹوں سمیت پارلیمنٹ و کارپوریشن چناؤ این سی پی لڑنے کیلئے تیار ہے، پارٹی اور نشان ہمارا
 


بزرگوں کو سیاست میں رہنمائی کرنا چاہیے، نوجوانوں کو سیاست میں مواقع دینا ضروری 



ممبئی : 5 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)آج اجیت پوار نے این سی پی میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کر کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ہم انکی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ مجھے بچپن سے ہی پوار صاحب سے لگاؤ ​​ہے۔ اجیت پوار نے واضح کیا کہ ایسا فیصلہ اقتدار کی خاطر نہیں بلکہ عوام کی بھلائی کے لیے کیا گیا ہے۔شندے فرنویس حکومت میں شامل ہوتے ہی این سی پی کے قدآور لیڈر اجیت پوار نے دوٹوک بیان کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر شیواجی مہاراج کی ریاست ہے ۔یہاں ہندو، مسلم دلت اور قبائلیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے ۔اجیت دادا نے کہا کہ یہ ملک قانون سے چلے گا ۔ریاست میں سب کو ترقی کے یکساں مواقع دیئے جائیں گے کسی سے بھید بھاؤ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ریاست کی عوام جانتی ہے کہ اجیت دادا پوار ایک دبنگ لیڈر ہے ۔ریاست کے قدآور لیڈران میں کسی خانے میں میرا نام بھی آتا ہے اور لوگ مجھے جانتے مانتے ہیں ۔انہوں نے شرد پوار کے تعلق سے کہا کہ سیاست میں بزرگوں کو اپنے تجربات کی روشنی میں نوجوانوں کو صلاح دینا چاہیے انکی رہنمائی کرنا چاہیے ۔نوجوان لیڈران کو آگے لانا چاہیے ۔آج زمانہ بدل رہا ہے کچھ کرنا پڑے گا اور اسی لئے ہم نے آج اقتدار میں شامل ہوکر ریاست کی ترقی کیلئے یہ فیصلہ لیا ہے ۔

اجیت پوار نے کہا کہ میں نے وقتاً فوقتاً صاحب کا ہر قدم پر ساتھ دیا، لیکن پتہ نہیں آج انہیں کیا ہوا۔ اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا سوراجیہ کا خواب تھا کہ تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لیکر ریاست کو بہتر بنائیں۔ ہم جمہوریت میں اس خواب کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شرد پوار کو 38 سال کی عمر سے مہاراشٹر کی عوام نے حمایت کی ہے۔موصوف نے ماضی کے واقعات سے لیکر ایمرجنسی کے بعد اندرا گاندھی کے وزیر اعظم بننے تک کی داستان سنائی۔

انہوں نے کانگریس، جنتا پارٹی، پھر کانگریس اور اس کے بعد علاقائی پارٹیوں کے قیام اور انکے اتار چڑاؤ کو پیش کیا اور کہا کہ ہر کسی کا ایک وقت ہوتا ہے یہاں بیٹھی ہر عورت، ہر نوجوان کے کو ایک دن بوڑھا ہونا ہے۔ معاشرے کے لیے کچھ کرنے کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی ہے۔ لیکن، مجھے نہیں معلوم کہ جب یہ سب ہو رہا تھا تو اس وقت کیا ہوا۔اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ہم غور کریں تو ہمیں اب خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ اب کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے جس سے ریاست کی ترقی ہوسکے ۔


اجیت پوار نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی ہمارے پاس رہے گی اور ہم اسمبلی کی 90 سیٹوں پر چناؤ لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ چناؤ اور  کارپوریشن چناؤ بھی ہم این سی پی کے گھڑی نشان پر لڑیں گے ۔ہمیں امید ہے کہ ریاست کی عوام ہمارا ساتھ دیگی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے