یکساں سول کوڈ کے خلاف لاء کمیشن میں اپنے اعتراضات درج کروا کر ملی بیداری کا ثبوت دیں
ملک ملت بچاؤ یو سی سی پر اعتراض درج کراؤ، مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے رضا کاروں کی گھر گھر دستک
مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی اور آصف شیخ کی مودبانہ درخواست
مالیگاؤں : 18 جولائی (پریس ریلیز) آئیے اپنے شرعی قوانین ، احکامات خداوندی اور شریعت محمدی کے تحفظ کیلئے اپنی آنے والی نسلوں کے ایمان و عقیدہ کی حفاظت کیلئے تمام مسلک و مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مشترکہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر آج اور ابھی اپنے موبائیل فون کے ذریعے لاء کمیشن آف انڈیا کو یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف اپنے اعتراضات درج کروا کر آئین ہند میں دیئے گئے حقوق کی پاسداری کریں۔اسطرح کی اپیل آج مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے صدر آصف شیخ رشید نے شہریان سے کی ہے ۔
آصف شیخ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے رضا کار عوام کے دروازوں تک پہنچ رہے ہیں ۔جو عوام کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی اپیل اور QR CODE ویب سائیٹ لنک کا پرچہ (پمفلٹ) دیں گے۔ اس پمفلٹ کی ہدایات پر عمل کریں اور فوراً اپنے اعتراض درج کرادیں ۔ آصف شیخ نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعے ہم مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں سے تقریباً 2 لاکھ اعتراضات لاء کمیشن کو آن لائن بھیجوانا چاہتے ہیں، عوام بالخصوص مسلمانوں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔آصف شیخ نے عوام سے زیادہ سے زیادہ اعتراض روانہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ "ملک ملت بچاؤ، UCC پر اعتراض درج کراؤ " یہی وقت اور حالات کا تقاضا ہے ۔دوسری جانب آصف شیخ نے مسلم ریزرویشن فیڈریشن اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی جانب سے ایک اپیل جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم سول کو ڈ UCC دین اور دستور ہند دونوں کے خلاف ہے اس سے ملک اور ملت دونوں کا نقصان ہے۔ ہندوستان میں آباد مختلف مذاہب ، قبائل کے لوگوں میں اس کی وجہ سے بے چینی ہے اور ان کی تہذیبی آزادی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ حال ہی میں اتراکھنڈا اسمبلی میں UCC کا جو مسودہ پیش ہوا ہے اس میں 5 قوانین شریعت کے خلاف ہیں۔ (1) وراثت میں مردو خواتین کا برابر کا حصہ (۲) طلاق یا بیوگی پر عدت کی ضرورت نہیں (۳) ایک سے زائد شادی پر پابندی (۴) دو سے زائد بچوں پر پابندی (۵) بغیر نکاح و شادی کے مرد و عورت ایک ساتھ زندگی گذار سکتے ہیں
ان سیاہ قوانین پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے پورے ملک میں UCC کے نفاذ کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے ۔لاء کمیشن آف انڈیا نے اس قانون پر اعتراض درج کرانے کیلئے 28 جولائی 2023 آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ لہذا ملک کے ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ بورڈ کے جاری کردہ OR کو ڈ اور لنک کی مدد سے فورا اپنے اعتراض لاء کمیشن کو بیجیں ۔مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے رضا کار آپ کے گھروں ، دروازوں پر دستک دے رہے ہیں ، ان کی مدد سے QR CODE یا لنک کے ذریعے آج ہی یہ اہم کام پورا کرلیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com