کانگریس کے کئی موجودہ و سابق ایم ایل ایز اور ایم پیز اجیت دادا پوار کے رابطے میں
مہاراشٹر کے وزیر انل پاٹل کا پریس کانفرنس میں سنسنی خیز دعویٰ
ممبئی : 10 جولائی ( بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ابھی حال ہی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اجیت پوار سمیت این سی پی کے ایم ایل ایز کے ایک بڑے گروپ نے مہاوکاس اگھاڑی سے علیحدگی اختیار کر مہاراشٹر کی شندے فرنویس حکومت کو اپنی حمایت دی ۔جس پر ابھی بھی بحث جاری ہے اور اب این سی پی میں اندرونی لڑائی تیز ہوکر پارٹی کے نام و نشان پر تنازعہ شروع ہوگیا ہے ۔اس بیچ شرد پوار بمقابلہ اجیت پوار کی این سی پی دیکھنے کو مل رہا ہے اور لفظی جنگ جاری ہے کہ آج مہاراشٹر کے وزیر این سی پی اجیت پوار گروپ کے لیڈر انل پاٹل نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے موجودہ و سابق ایم ایل ایز و ایم پیز اجیت دادا پوار اور این سی پی صدر سنیل تتکڑے کے رابطے میں ہیں ۔
انل پاٹل نے مزید کہا کہ بہت جلد یہ ایم ایل ایز و ایم پیز کانگریس پارٹی کو خیر باد کہہ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اور مہاراشٹر کی شندے - فرنویس- اجیت پوار کی حکومت میں شامل ہونگے ۔انل پاٹل کے اس سنسنی خیز دعویٰ پر کانگریس پارٹی میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور ابھی تک کانگریس پارٹی کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی میں کانگریس پارٹی کے موجودہ و سابق ایم ایل ایز و ایم پیز اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہونگے یا نہیں؟ اس پر آنے والے وقت میں مزید خلاصہ ہوگا ۔اگر ایسا ہوتا ہے تو مہاراشٹر میں پھر ایک بار سیاسی اتھل پتھل دیکھنے کو ملے گی ۔
https://youtu.be/r76LNVi61sY
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com