مفتی اسماعیل کے سوال پر 55 غیر قانونی پلاسٹک کارخانوں کے احوال طلب کرنے کی کارروائی



مفتی اسماعیل کے سوال پر 55 غیر قانونی پلاسٹک کارخانوں کے احوال طلب کرنے کی کارروائی 




مالیگاؤں : 11 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں تقریباً 55 سے زیادہ غیر قانونی پلاسٹک فیکٹریاں چل رہی ہیں۔اور یہ پلاسٹک کارخانے کس طرح جاری ہیں؟ اس پر کب کارروائی کی جائے گی؟ اسطرح کا سوال ودھان سبھا میں سوال نمبر 65998 کے مطابق پوچھا گیا ہے۔یہ سوال مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے اٹھایا ہے ۔اس ضمن میں ایک مکتوب انڈر سکریٹری ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ، وزارت، ممبئی خط نمبر ‏Vistae/0723/Pro.No.130/H. c 1. مورخہ 8 جولائی کو جاری کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں شہر کے نائب تحصیلدار دھننجئے لچکے نے مذکورہ بالا مکتوب کے حوالے سے تحصیلدار کو مطلع کیا ہے کہ انڈر سیکرٹری ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ، وزارت، ممبئی کے موصولہ خط مفتی محمد اسماعیل عبدالخالق، رکن اسمبلی، مالیگاؤں سنٹرل 114 کے ذریعہ اسمبلی سوال نمبر۔ 65998 اسے کلکٹر آفس، ناسک (ہوم ​​برانچ) کے ذریعے نائب تحصیلدار کے دفتر میں موصول ہوا ہے۔
اس ضمن میں نائب تحصیلدار نے لکھا ہے کہ اس سوال کے جواب میں مکمل جانچ کرتے ہوئے واضح تبصرہ جوابی شکل میں کلکٹر، آفس، ناسک۔ حکومت کو فوری طور پر مکمل احوال 11 جولائی تک دینا ہے ۔

اسطرح کا مکتوب نائب تحصیلدار نے مالیگاؤں شہر کے تحصیلدار کو دیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مالیگاؤں شہر میں جاری 55 غیر قانونی پلاسٹک کارخانوں پر حکومت کارروائی کریگی یا صرف احوال پیش کر سفری کارروائی کی جائے گی؟ اس پر آنے والے وقتوں میں خلاصہ ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے