عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں شجرکاریمالیگاؤں(پریس ریلیز) ہر سال 5 جون کو پوری دنیا میں یوم ماحولیات جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ جبکہ آج کے دن کو دنیا بھر میں مختلف انداز میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں ماحولیات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول کے تناظر میں لوگوں کو سرگرم اور ان کی سرگرمیوں کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول CBSE عبدالمطلب کیمپس میں شجرکاری کا پروگرام پرنسپل سید ظہیر کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ جبکہ اس پروگرام میں ڈاکٹر سلیم شاہ (پرنسپل آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، ڈاکٹر راشد احمد (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، ڈاکٹر سید زبیر (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی) کے علاوہ رائل یونیورسل اسکول کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل سید ظہیر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے روئے زمین پر پھیلے ہوئے درخت انسانوں کے لیے اللہ پاک کی طرف سے انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہمیں نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحول کی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اور اس دن کو منانے کا اصل مقصد قدرتی ماحول کے تحفظ کے خاطر بیداری پیدا کرنا، مختلف ماحولیاتی معاملات کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی نظام کی بگڑتی صورتحال اور اس کے نمایاں مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو با خبر کیا جائے۔ موصوف نے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نے عبدالمطلب کیمپس میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ہے جو آج لوگوں کیلئے راحت فراہم کرنے کا سبب بن رہا ہیں۔
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل نابالغ لڑکی سے جنسی تشدد، ڈلیوری اور نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے کا الزام، پولس تحقیقات جاری مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ ہیرائی اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزرین سیکشن کا آپریشن کر کے ڈلیوری کر بچی کی پیدائش کی گئی اور اسے بیچنے کی نیت سے جنم لینے والی بچی کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں چار ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں ایک ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں یہاں کے جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر راؤ صاحب ڈولارے نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص، سنجے بھاگوت گاولی، پروین دیشمکھ، ڈاکٹر کشور ڈانگے،ڈاکٹر کشوری ڈانگے، نوشین رفیق شیخ، محمد فہیم محمد شفیق، سارتھک پروین جگتاپ اور چار خواتین (تمام ڈاکٹروں سمیت تین خواتین) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ واقعہ میں مذکورہ ملزمان نے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزیرین آپریشن کیا۔...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com