املنیر میں دو سماج کے کے درمیان کشیدگی ، پولس کیساتھ جھڑپ، تین دن تک کرفیو نافذ، افواہ پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کی ہدایت ، عوام سے امن قائم رکھنے پولس کی اپیل



املنیر میں دو سماج کے کے درمیان کشیدگی ، پولس کیساتھ جھڑپ، تین دن تک کرفیو نافذ، افواہ پھیلانے والوں پر سخت کارروائی، عوام سے امن قائم رکھنے پولس کی اپیل 



جلگاؤ‍ں (:10 جون) بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں ایک کے بعد ایک تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ اورنگ زیب کے حوالے سے کولہاپور اور سنگم نیر کے حالات ابھی بہتر نہیں ہوئے تھے کہ بیڑ ضلع کے اشٹی قصبے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔اور اب املنیر میں دو سماج میں شدید جھڑپ ہوئی۔ اتنا ہی نہیں فسادیوں نے پولیس کو بھی نہیں بخشا۔ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ پولیس کو علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرنا پڑی۔ بتایا جاتا ہے کہ تشدد کی شروعات معمولی جھگڑے سے ہوئی۔ شہر میں ایک کمیونٹی کے کچھ بچے ایک دیوار پر چھوٹے چھوٹے پینٹ کر رہے تھے جس کی دوسری طرف سے لوگوں نے مخالفت کی۔اس سے جھگڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گروپ کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ ہاتھا پائی کے بعد پتھراؤ شروع ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ جب پولس نے دونوں گروپ کو سمجھانا چاہ تو حملہ آور بھڑک اٹھے۔ انہوں نے پولس قافلے پر پتھراؤ کیا۔جس سے پولس سے جھڑپ ہوگئی آخر کار پولس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بعد ازاں صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ پولس کی کئی ٹیمیں شہر کی سڑکوں پر گشت کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تشدد میں 4 پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تشدد میں ملوث لوگوں نے مذہبی مقامات اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ توڑ پھوڑ کے واقعے سے دوسرا گروپ مزید مشتعل ہو گیا اور پتھراؤ شروع کر دیا۔


 موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے آلے گلی اور صراف بازار میں دو گروپوں میں پتھراؤ جاری تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں فریقین سے بات کی گئی اور سمجھایا گیا۔ پولیس حکام نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی گمراہ کن خبر پر توجہ نہ دیں۔ اگر کوئی افواہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے تو فوراً پولس کو اطلاع دیں۔ پولیس کو متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی وارننگ دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے