قدوائی روڈ پر لیڈیز ہاسٹل کی تعمیر، اسکالرشپ، اجنگ وڑیل میں ٹیکسٹائل کیلئے روزگار اور چھوٹے بنکروں کو فائدہ پہنچانے کا عزم
ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے مکان پر تعمیری محاذ کی پریس کانفرنس، بنکر پینل پر سنسنی خیز الزامات
6 مئی کو انڈسٹریل سوسائٹی کے پانچ سالہ بورڈ آف ڈائریکٹر کا انتخاب ،چھتری نشان پر ووٹ دینے کی اپیل
مالیگاؤں : 2 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) صنعت انمجن امداد باہمی المعروف انڈسٹریل سوسائٹی کا پانچ سالہ بورڈ آف ڈائریکٹر کا انتخاب مورخہ 6 مئی بروز سنیچر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک اسکول نمبر ایک قدوائی روڈ پر عمل میں آرہا ہے ۔اس ضمن میں تعمیری محاذ کے نامزد کردہ امیدواروں کا نشان چھتری ہے ۔چھتری پر ووٹ دیکر تعمیری محاذ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کریں ۔ہم نے اس مرتبہ کچھ نئے اور پرانے چہروں کو امیدوار بنایا ہے ۔اس چناؤ میں ہر بار نشانی تبدیل ہوئی ہیں اور امیدوار بھی تبدیل ہوئے ہیں لیکن کامیابی تعمیری محاذ کا مقدر رہی ہے کیونکہ تعمیری محاذ عوامی قدروں کا ترجمان ہے ۔اسطرح کے تفصیلی جملوں کا اظہار تعمیری محاذ کے سرپرست الحاج عزیز مقادم نے کیا ۔موصوف ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے مکان میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بنکر پینل آج جس نام سے ووٹ طلب کررہا ہے وہ تمام نام ہمارے اپنے محاذ کے ہیں ۔تعمیری محاذ کے سرپرستوں میں مصطفی سیٹھ بیڑی والے،شیخ وکیل، چھوٹے حاجی کے ناموں کا سہارا لیکر ووٹ طلب کی جارہی ہیں ۔انہیں شرم آنی چاہیے ۔اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شفیق احمد انصاری نے کہا کہ ایڈوکیٹ شیخ جب زندہ تھے تو انہوں نے کہا کہ تھا کہ انڈسٹریل سوسائٹی، جنتا بینک اور اسپننگ مل یہ ہمارے تین ادارے ہیں ۔جب ہم نے 2015 میں اقتدار سنبھالا تو سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں کاغذ پر صرف گیارہ لاکھ روپے ہی محفوظ تھے ۔ہم نے سینئر ایڈوکیٹ اور ایک سی اے کے ذریعے انکوائری بٹھائی اور معاملہ درست کیا۔ہمارے دور میں شاپنگ سینٹر کا کرایہ چیک سے آتا ہے اور انکا رجسٹریشن ہوتا ہے لیکن پچھلے لوگ جو تھے وہ ڈفالٹر ہیں ۔انہوں نے شاپنگ سینٹر کا کرایہ کی پاؤتی دیا ہے لیکن رقم نہیں بتایا ہے ۔اور آج ہمارے پاس سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپے محفوظ ہیں ۔پہلے کرایہ داروں سے رقم وصول کی جاتی تھی لیکن سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں نہیں جمع کیا جاتا تھا۔اس معاملے میں 54 لاکھ روپے کا غبن کا الزام بھی انہوں نے لگایا ہے۔ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ ڈاکٹر ہارون کا لیب کے نام پر انڈسٹریل سوسائٹی کی جگہ پر 40 بائے 50 کی زمین پر قبضہ میں ہے اور اسکا کرایہ صرف 1700 روپیہ دیا جاتا ہے ۔سوسائٹی کے شاپنگ سینٹر میں گھال میل سابقہ باڈی کے لوگوں کی کارستانی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج قدوائی روڈ جیسے کاروباری علاقہ میں صرف پانچ پانچ سو روپیوں کرایہ لیا جارہا ہے جو کہ انتہائی کم ہے ۔ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ ہمارے مستقل کے عزائم میں چھوٹے بنکروں کے تیار کپڑے، جیسے لنگی، ساڑی، رومال، تاویل خریدنے کا منصوبہ، مندی اور آسمانی و سلطانی آفات میں بنکروں کا تیار مال گوڈاؤن میں رکھ کر انہیں رقم فراہم کرنے کا عزم، بنکروں کے مسائل پر سرکاری سطح پر آواز اٹھانا، ریاستی و ملکی سطح پر نمائندگی کرنے کا منصوبہ، سرکار کی اسکیموں کو بروئے کار لا کر صنعت پارچہ بافی اور بنکروں کو فائدہ پہنچانے کا منصوبہ، سوسائٹی کی ایک شاپ پر ٹیکسٹائل کے جملہ سامان، الیکٹرک سامان کی فروختگی کا منصوبہ، بیرون شہر سے دینی و عصری تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والی طالبات کیلئے لیڈیز ہاسٹل کا منصوبہ ، اسکالرشپ فراہم کرنے کا منصوبہ ،مسافر خانہ کی تعمیر کا منصوبہ اور ان سب سے بڑھ کر اجنگ وڑیل ایم آئی ڈی سی میں پلاٹ حاصل کیا گیا ہے جہاں ٹیکسٹائل شعبہ سے متعلق روزگار شروع کرنے کا منصوبہ، ٹیکسٹائل شعبہ کو استحکام بخشنے کیلئے قدم قدم پر جدوجہد کرنا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعمیری سیاست کرنے والے لوگ ہیں ۔ہم نہیں چاہتے کہ شہر کے ایک اہم ادارے کا نقصان ہو اس لئے ہم نے اپوزیشن کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے لیکن ہماری کارکردگی دیکھ کر اپوزیشن گروپ سے چار امیدوار تعمیری محاذ میں شامل ہوئے ہیں ۔یہی ہماری کامیابی و شفاف اقتدار کا ضامن ہے ۔یہاں نسیم جنتا بینک نے پندرہ لاکھ روپے کے فرق کو پیش کرتے ہوئے سابقہ باڈی و موجودہ باڈی کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور تعمیری محاذ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چھتری نشان پر ووٹ دینے کی اپیل کی ۔اس پریس کانفرنس سے اخلاق فضل الرحمان، شکیلہ سید وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس پریس کانفرنس میں عزیز مقادم، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ،رشید سیٹھ ایولے والے، ڈاکٹر شفیق، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،ڈاکٹر آصف سلیم، اخلاق فضل الرحمان، نسیم جنتا بینک، ڈاکٹر شکیلہ سید، ڈاکٹر اخلاق، عابد رکشا والا، اشفاق للو، شفیق جمیل حسن وغیرہ شریک تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com