ستّر لاکھ روپے اقلیتی فنڈ سے بڑا قبرستان میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں ہوا افتتاح
آنے والے 2024 میں اسمبلی الیکشن تک ایک دن بھی کام بند نہیں ہوگا ہمارا تعمیری کام جاری رہے گا مفتی اسمٰعیل قاسمی
(مالیگاؤں ) آج بروز اتوار 7 مئی کو شہر مالیگاؤں میں ایشیا کا سب سے نیاپورہ بڑا قبرستان مسجد حمیدیہ میں ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے اقلیتی فنڈ سے بڑا قبرستان آمین عشرت جنازہ ہال سے مسجد حمیدیہ تک سمینٹ کانکریٹ روڈ کا افتتاح مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں عمل میں آیا یہ پورا کام اقلیتی فنڈ سے جسکا کل بجٹ 70 لاکھ روپے ہے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے درمیان مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان مالیگاؤں میرے خیال سے یہ ایشیاء کا سب سے بڑا عوامی قبرستان ہے یہ وہ قبرستان ہے جسکو ہمارے بزرگوں نے اسلاف اکابر نے باہمی تعاون سے زمین خریدی ہے اس وقت سے لے کر آج تک یہ قبرستان آباد ہے اس قبرستان کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ 24 گھنٹے آباد رہتا ہے قبرستان میں ایک قسم کی وحشت و گھبراہٹ ہوتی ہے مگر اس قبرستان کے پرسکون ماحول میں لوگ 24 گھنٹہ پڑھنے پڑھانے میں لگے رہتے ہیں اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے جو احباب آتے ہیں انہیں سہولیات حاصل ہے آج اس وقت اللہ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے اور ہمیں چن کر دیا ہے اور ہم نے سرکار سے شہر کے تمام قبرستان کے تعمیراتی کاموں کے لئے فنڈ مانگا تھا اور حکومت نے ہمیں دو کروڑ روپے کا فنڈ دیا ہے یہ بڑا قبرستان ہے اس لیے ہم نے اس کو 70 لاکھ روپے اقلیتی فنڈ دیا ہے۔
اسمیں روڈ راستے، لائٹ، جنازہ ہال یہ تعمیر ہمارے پیش نظر ہے شب برات سے پہلے اس قبرستان میں ایل ای ڈی لائٹ کا کام شروع کردیا گیا تھا جب یہاں کام شروع ہوا تو شہر کے دیگر قبرستانوں سے بھی تقاضا آیا تو یہاں جتنا لائٹ کی ضرورت تھی ہم نے لگایا اور باقی ہم نے دیگر قبرستانوں میں لگوایا، اور جو لائٹ لگنا باقی ہے ہم وہ بھی لگوا دیں گے، دوسرا کام یہ ہے کہ حمیدیہ مسجد سے نیا جنازہ ہال آمین عشرت تک ایک سمینٹ کانکریٹ روڈ بنائی جائے گی مگر بڑا قبرستان کے ٹرسٹ نے ہم یہ مطالبہ کیا آمین عشرت سے نیا جنازہ ہال عمر بن خطاب مسجد تک بھی سمینٹ کانکریٹ روڈ بنا دی جائے، ہم نے اس تقاضے کے پیش نظر ٹی روڈ بناکر دے گے جو مسجد حمیدیہ سے آمین عشرت تک وہاں سے مسجد عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تک سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گا، مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اس وقت ہم بڑا قبرستان کے چیف ٹرسٹی حاجی ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی، عبدالمالک سیٹھ بکرا ، مکی سیٹھ، حافظ رضوان ،الیاس کابل، و دیگر ذمہ داران کی موجودگی میں اس کام کی شروعات کر رہے ہیں اس کام کے ہونے کے بعد ہمارے پیش نظر جنازہ ہال کا کام ہے اللہ کا کرم ہے اس وقت ہمیں جو سرکار کی طرف سے فنڈ ملا ہے اقلیتی یا آمدار فنڈ کہو یا دیگر زائد فنڈ کہو مُسلسل شہر کے اندر کام ہورہا ہےاور اس وقت آمدار فنڈ سے جو کام منظور ہوا ہے وہ 51 کام ہیں وہ سارے کام ترتیب وار کیے جانے والے ہیں اور اسکے بعد جو زائد فنڈ ملا ہے مجھے ایسا لگتا ہے ان شاءاللہ آنے والے کچھ دنوں کے اندر آمدار فنڈ ملا کر 20 سے 25 کروڑ روپے کا ورک آرڈر ہوگا اور ہم لوگ ایک کے بعد ایک کام کرتے رہیں گے اور ان شاءاللہ الیکشن آنے تک چاہے وہ 2024 میں ہو ہمارے کام کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com