آصف شیخ کو کارپوریشن کا تیقن، پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز آئندہ پندرہ دنوں میں شروع کیاجائے گا
جب تک کمشنر راج رہیگا، مالیگاؤں کا ستیہ ناس ہوتا رہیگا، کمشنر مردہ باد، کارپوریشن ہائے ہائے کے فلک شگاف نعرے
راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہلہ بول مورچہ، مالیگاؤں ہائی اسکول تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر کیلئے چکری ہڑتال کا اشارہ
مالیگاؤں : (نامہ) مالیگاؤں ہائی اسکول تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے آصف شیخ کی قیادت میں کارپوریشن کے خلاف ایک مذمتی و ہلہ بول مورچہ نکالا گیا ۔اس موقع پر پوار واڑی روڈ پر آباد تمام محلے کے ساکنان کے ساتھ ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداروں اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یہاں ناراض عوام نے کارپوریشن کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے ۔کمشنر ہائے ہائے، پوار واڑی روڈ کی تعمیر کی جائے، پرشاشک کمزور ہے مالیگاؤں کھنڈر بن رہا ہے ۔وارڈ کی عوام کو سہولت فراہم کی جائے ۔اسکولی بچوں کو اچھا ریاستہ دیا جائے، کمشنر مردہ باد، کارپوریشن مردہ باد، کمشنر جب تک راج کریگا گاؤں کا ستیہ ناس کریگا جیسے نعروں سے پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا پر زور مطالبہ کیا گیا ۔چلچلاتی دھوپ میں سیکڑوں مظاہرین نے مالیگاؤں ہائی اسکول تا پوار واڑی روڈ کیلئے نورنگ کالونی سے کارپوریشن تک ہلہ بول مورچہ نکالا، اپنے ہاتھوں میں سیاہ تختیاں اورنگ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے پرچم لئے مظاہرین نے نورنگ کالونی سے کارپوریشن کی جانب جیسے ہی رخ کتنا شروع کیا اسی دوران مالیگاؤں ہائی اسکول کے قریب مالیگاؤں پولس انتظامیہ و پوار واڑی پولس اسٹیشن کے عملہ نے مورچہ کو روک کر درخواست کرنے لگے کہ آپ کے جمعہ کے روز اس طرح کے مورچے سے شہر کی ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے ۔اسی لئے مالیگاؤں کارپوریشن اور پولس انتظامیہ آپ سے درخواست کرتا ہے کہ آپ اس مورچے کو یہی پر ختم کردیں لیکن آصف شیخ سمیت سیکڑوں مظاہرین اپنے مطالبات پر بضد رہے اور بالآخر کارپوریشن کو یقین دہانی کرنی پڑی کہ مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوار واڑی ہائی وے تک سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز آئندہ پندرہ روز برد کیا جائے گا ۔آصف شیخ کو مکتوب دیتے ہوئے کارپوریشن نے تیقن دیا ہے کہ آئندہ پندرہ دنوں میں کارپوریشن اس روڈ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر پروسیجر مکمل کریگا اور جو بھی متعلقہ ٹھیکیدار کو کام دیا جائے گا اسے کام کو فوری طور پر کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔کارپوریشن نے آصف شیخ کو کہا کہ آپ آج کا دھرنا ملتوی کردیں مالیگاؤں کارپوریشن پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز جلد ہی کریگی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کارپوریشن انتظامیہ و پولس ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ آج کا مورچہ ملتوی کیا جاتا ہے لیکن جب تک پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز نہیں کیا جاتا تب تک اس روڈ پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب ہر جمعہ کو چکری دھرنا اندولن کیا جائے گا اور اس دھرنے کا مقصد بھی پوار واڑی روڈ کی تعمیر مطالبہ رییگا ۔اسی طرح اس راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مورچے میں کارپوریشن کو دیئے گئے مکتوب میں آصف شیخ نے کارپوریشن کو لکھا کہ مالیگاؤں شہر میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائے، صاف صفائی کو یقینی بنایا جائے، گٹروں کہ صفائی، مچھر مار دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے، نلوں میں صاف پانی بروقت فراہم کیا جائے، شہر کے دیگر خستہ حال راستوں کی تعمیر کی جائے، اسٹریٹ لائٹ کی درستی کر لائٹ کو شروع کیا جائے، اسی طرح کارپوریشن کے دوا خانوں میں سہولیات فراہم کی جائے، ایمبولینس سمیت سیزر اور دیگر بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائے ۔اس موقع پر کارپوریشن نے آصف شیخ کے تمام مطالبات پر جلد از جلد عمل آوری کا تیقن دیا ۔اس دھرنے میں آصف شیخ، اسلم انصاری ،شکیل بیگ ،ندیم پھنی والا ،خالد شیخ رشید، شاہد ریشم والا، منان بیگ، اعجاز عمر، رئیس عثمانی، رفیق کھجور والا، اجو لہسن والا ،احسان شیخ، شفیق باکسر،ابراہیم انقلابی، عزیز الرحمان، غوث ممبر، عاصم راکی وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com