پرنم آنکھوں سے حافظ ساجد حسین اشرفی سپر لحد، ہزاروں سوگواران کی جلوس جنازہ میں شرکت


پرنم آنکھوں سے حافظ ساجد حسین اشرفی سپر لحد، ہزاروں سوگواران کی جلوس جنازہ میں شرکت



دار العلوم غوث اعظم کے بانی و مہتم حافظ ساجد حسین اشرفی کا انتقال ملت کا عظیم خسارہ، مفتی اسمٰعیل، آصف شیخ اور سید آمین القادری کا اظہار تعزیت 



مالیگاؤں :یکم مئی ( بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر عزیز کی معروف شخصیت مرحوم پیر محمد اشرفی کے لڑکے مختار احمد و سلیم احمد کے چھوٹے بھائی خانقاہ اشرفیہ کے سابق خطیب و امام اور دارالعلوم اہلسنّت غوث اعظم کے بانی و مہتمم  انوار المشائخ حافظ ساجد حسین اشرفی داعی اجل کو بیک کہہ گئے۔ مرحوم کے انتقال کرجانے سے اہل خانہ، دوست احباب اور ملت کیلئے عظیم خسارہ ہوا ہے ۔ حافظ ساجد حسین اشرفی شب و روز دین کی خدمت میں سرگرم رہا کرتے تھے ۔آپ نے برسوں خانقاہ اشرفیہ میں خطابت و امامت کے فرائض انجام دیئے اور انتہائی قلیل عرصہ میں دارالعلوم غوث اعظم کی بنیاد رکھتے ہوئے ترقی کی منازل پر جا پہنچایا۔اس دارالعلوم سے ہر سال حافظ قرآن، عالم دین فارغ ہوکر دین اسلام کی اشاعت میں لگے رہتے ہیں ۔آپ منکسرالمزاج، صوم و صلوٰۃ کے پابند، خوش گفتار طبیعت کے مالک تھے ۔یکم مئی کو رات ساڑھے نو بجے شہر کے بڑا قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔نماز جنازہ 
کیامامت حضور قائد ملت علامہ الحاج الشاہ سید محمد محمود اشرف اشرف الجیلانی کچھوچھہ شریف نے ادا کی  ساجد حسین اشرفی کے انتقال پر مفتی اسماعیل، آصف شیخ رشید ۔سید آمین القادری نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ ساجد حسین اشرفی کے انتقال سے ملت کا عظیم نقصان ہوا ہے ۔اللہ پاک اس کا نعمل البدل عطاء فرمائے ۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔مرحوم کے جلوس جنازہ میں ہزاروں سوگواران کی پر نم آنکھوں سے شرکت کی اور انہیں سپرد لحد کیا ۔مرحوم کے اس طرح اچانک اس دنیا سے چلے جانے سے ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔دعا گو شیخ رشید، آصف شیخ ،اعجاز بیگ، مفتی اسمٰعیل ،سید آمین القادری،ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ،اعجاز بیگ ،بلال بھائی مانے پان والا، سالک بھائی آپریٹر، اقبال اشرفی، ادارہ ہفت روزہ بیباک ۔اہالیان محلہ راجہ نگر، خوشامد پورہ، اسلام نگر ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے