عتیق احمد کے بیٹے اسد اور غلام کا انکاؤنٹر ، جھانسی میں یوپی پولس کا ایکشن
جھانسی :13 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) امیش پال قتل کیس میں مطلوب گینگسٹر عتیق کا بیٹا اسد اور شوٹر غلام محمد یوپی پولس کے ہاتھوں مارے گئے۔ ان ملزمان کا جھانسی میں ایس ٹی ایف نے انکاؤنٹر کردیا ۔ ان دونوں پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ پولس کے مطابق ان کے پاس سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ وہ 24 فروری کو امیش پال کو قتل کرنے کے بعد ہی فرار ہوگئے تھے ۔ ایس ٹی ایف مسلسل ان کی تلاش کر رہی تھی اور جھانسی میں ان کے مقام کا پتہ لگانے کے بعد پولس نے ان کا سامنا کیا۔
دوسری جانب اس انکاؤنٹر کی خبر اس وقت سامنے آئی جب پریاگ راج عدالت میں عتیق احمد کے ریمانڈ پر سماعت چل رہی تھی۔ عتیق احمد کو منگل کو سابرمتی جیل سے پریاگ راج عدالت لایا گیا تھا۔ ان کے بھائی اشرف کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس ان دونوں سے امیش پال قتل کیس میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ پولس کے پاس 200 سوالات کی فہرست ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com