کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی پر بھڑک اٹھی بھارتی پوار کلکٹریٹ میں منعقدہ مرکزی وزیر صحت کی جائزہ میٹنگ میں کمشنر کی غیر حاضری قابل گرفت



کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی پر بھڑک اٹھی بھارتی پوار 


کلکٹریٹ میں منعقدہ مرکزی وزیر صحت کی جائزہ میٹنگ میں کمشنر کی غیر حاضری قابل گرفت 




ناسک : 10 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی پر الزام ہے کہ وہ مالیگاؤں میں نہیں رہتے بلکہ کبھی کبھی مالیگاؤں ایسے آتے جیسے وہ کوئی تہوار منانے آرہے ہیں ۔غیر حاضری کی وجہ بھی میونسپل کمشنر بتاتے نہیں ۔ کمشنر کے اتنے حوصلے کیوں بلند ہیں؟ کیا کارپوریشن کمشنر پر نظر رکھنے والے عوامی نمائندے توجہ نہیں دے رہے ہیں؟ آن سوالات کے جوابات ابھی آنا باقی تھا کہ ناسک ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ  صحت عامہ کی ہنگامی میٹنگ میں میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی کی غیر حاضری پر سوالات اٹھائے گئے ۔اس موقع پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پوار نے میٹنگ میں سوال اٹھایا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کو میں کئی میٹنگ سے نوٹس کررہی ہوں وہ میٹنگ میں حاضر نہیں رہتے ہیں کیوں؟ اور کوئی جواب بھی نہیں دیتے؟ آج کورونا پر ناسک ضلع کلکٹریٹ میں جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مالیگاؤں کارپوریشن کی صحیح صورت حال کیا ہے؟ یہاں کتنے مریض ہیں؟ کون ذمہ دار ہے؟ ہمیں کب پتہ چلے گا ہم کیا منصوبہ بندی کریں؟ جیسے سوالات کے اژالہ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا لیکن کمشنر غیر حاضر رہتے ہیں کوئی بولنے والا کیوں نہیں ہے؟ بڑے آفیسران کی موجودگی میں کمشنر پروٹوکول سمجھ نہیں رہے ہیں اور وہ میٹنگ سے غیر حاضر ہیں ۔بھارتی پوار کی سخت تنقید کے بعد کمشنر کو فوری طور پر ناسک میٹنگ میں شرکت کرنا پڑی ۔یہاں پہنچتے ہی مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پوار نے کمشنر کو سخت سست سنایا ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے