احمد نگر میں فرقہ وارانہ تصادم، پتھراؤ، کئی گاڑیاں نذر آتش، چھ افراد زخمی ، 16 گرفتار
پولس کا لاٹھی چارج، ریاستی ریزرو پولیس فورس دستہ تعینات، امن کی اپیل
احمد نگر: موصولہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر کے شہر احمد نگر کے ساویڑی مضافاتی علاقے کے گجرام نگر میں پرچم لہرانے کو لیکر دو گروپوں میں تصادم ہوا اور یہ بعد میں اور پتھراؤ میں بدل گیا۔ اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں شہر میں بعض مقامات پر پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔ احمد نگر پولس نے فوری طور پر پورے شہر میں سیکورٹی بڑھا دی اور اس معاملے میں 16 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
ساویڑی کے علاقے گجرام نگر میں جھنڈا لہرانے کو لیکر منگل کی شام دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔جس کے نتیجے پتھراؤ بازی بھی کی گئی ۔ اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ مشتعل عوام نے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور اسے نذر آتش کردیا ۔اس رات بعد میں ایک نوجوان کو مارا پیٹا گیا۔ چند منٹوں کے بعد، اورنگ آباد جانے والی شاہراہ پر عوام کا ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ ہجوم نے ہائی وے پر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ ان واقعات کی خبر شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس کے باعث شہر میں کئی مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ پولس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش اولا سمیت تمام سینئر افسران رات بھر چوکس رہیں اور اب شہر میں حالات پر امن مگر کشیدگی کا ماحول ہے۔
گجر نگر، وارولواڑی میونسپل آفس کے احاطے، زینڈی گیٹ، سرجے پورہ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ریاستی ریزرو پولیس فورس کی ایک دستہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہر میں ہر جگہ سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔اس ضمن میں پولس سپرنٹنڈنٹ راکیش اولا نے عوام سے امن امان برقرار رکھنے اور پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com