جمہور ہائی اسکول میں دو سو طلباء کو انعامات
مالیگاؤں :21 مارچ (پریس ریلیز) گزشتہ دنوں جمہور ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج میں سال بھر میں جن طلباء اور طالبات نے ڈرائنگ امتحان ، نعت خوانی ،نظم خوانی، اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا تھا ان تمام طلبہ اور طالبات کو اسکول کے پرنسپل محترم جناب احمد ایوبی سر کی جانب سے حوصلہ افزائی کے زبردست انعا مات دیے گئے۔ اس پروگرام کی صدارت اسکول ھذا کی انتظامیہ کمیٹی کی صدر محترمہ ساجدہ میڈم صاحبہ نے کی موصوفہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ مختلف پروگرام کے ذریعے طلبہ اور طالبات پر علم نچھاور کرنے کی گزارش کی اور احمد ایوبی سر کے اس کام کی خوب سراہا نہ کی۔
پروگرام کے اغراض و مقاصد الطاف فاروق سر تحریک صدارت ثنا میڈم تائید صدارت میڈم اور اظہار خیال اشفاق قریشی سرنے کیا۔ عبدالحمید سر، مسرت میڈم ، شاداب میڈم، نفیسہ میڈم نے انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا۔ پروگرام میں پرنسپل احمد ایوبی سرنے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے دیگر مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا. پروگرام کی نظامت عزیزالرحمن سر نے بہترین انداز سے کی. رئیس سر نے رسم شکریہ ادا کیا. پروگرام میں ہارون بھائی آفس کے جملہ ذمہ داران اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طلباء اور طالبات موجود تھے۔المرسلہ۔ صدیقی اعجاز احمد۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com