آصف شیخ ہیرا پورہ قبرستان معاملہ میں قبرستان کے باہر دھرنا دینگے، پولس کی اجازت طلب کرنے کی کارروائی
مالیگاؤں : 2 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہیرا پورہ قبرستان معاملہ تھمنے کا نام نہیں کے رہا ہے اس لیے کہ یہ اب ایک گروہ کی نہیں بلکہ سماجی مسلہ بن گیا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیرا پورہ قبرستان معاملہ میں ہم ہر ممکن قانونی و جمہوری اور سماجی لڑائی لڑیں گے اور قبرستان کی زمین بچانے کیلئے سرگرم رہیں گے ۔اسی ضمن میں شب برات پر ظہر کی نماز کے بعد ہیرا پورہ قبرستان کی حفاظت کیلئے حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان کے باہر آصف شیخ دھرنا دیں گے اور ملی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عوام سے اس قبرستان بچانے کیلئے اپیل کریں گے ۔اس سلسلے میں آصف شیخ نے کہا کہ آج شہر پولس انتظامیہ و آزاد نگر پولس عملہ کے علاوہ پرانت آفیسر سے خط و کتابت کی جارہی ہیں دھرنے کی اجازت کیلئے کارروائی جاری ہے ۔جیسے ہی پولس اجازت دیتی ہیں دھرنے کا اعلان کردیا جائے گا ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com