اسمبلی احاطہ میں نتیش رانے اور ابو عاصم اعظمی آمنے سامنے، لو جہاد پر چلینج



اسمبلی احاطہ میں نتیش رانے اور ابو عاصم اعظمی آمنے سامنے، لو جہاد پر چلینج 



ممبئی : 14 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے اور سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کو لو جہاد کے معاملے پر ودھان بھون احاطہ میں آمنے سامنے دیکھا گیا۔ اس وقت نتیش رانے نے دعویٰ کیا کہ گرین زون میں ایک غیر مجاز مدرسہ قائم کیا جا رہا ہے۔اعظمی نے جواب دیا کہ کسی بھی مذہب کی کسی بھی غیر مجاز تعمیر کو منہدم کیا جانا چاہیے۔ تاہم،نتیش رانے نے سنگین الزامات عائد کئے جس پر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے تب رانے نے کہا کہ تم میرے ساتھ چلنا میں تمھیں بتاؤں گا ۔


مدرسہ کیس پر دونوں ایم ایل ایز کی بات چیت لو جہاد پر آگئی اور نتیش رانے نے کہا کہ آپ کو ماننا پڑے گا کہ لو جہاد ہے۔ میرا چیلنج ہے۔ تاریخ اور وقت بتائیں۔ میں آپ کو لے جاؤ نتیش رانے نے کہا کہ وہ آپ کو گھر سے اٹھائیں گے۔ اس کے بعد عظمیٰ نے اصرار کیا کہ ہمارا آپس میں محبت کا رشتہ ہونا چاہیے۔ تاہم رانے کا کہنا ہے کہ آپ ایسی بات کرتے ہیں، لیکن دوسرے لوگوں کے خیالات ایسے نہیں ہیں۔ آپ جیسے کم لوگ ہیں لیکن زیادہ لوگ لو جہاد کررہے ہیں ۔اس درمیان ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ لو جہاد معاملہ میں دو فرقوں کے درمیان دراڑ پیدا کی جارہی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔مسلہ کو حل کرنے کے قانونی راستے ہیں ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ایک بھیا مسلمان یہ نہیں کہتا کہ ہندو لڑکیوں سے شادی کریں لیکن کئی ریکارڈ بتاتے ہیں کہ اکثر بیانات ہندو شخصیات کی جانب سے آتے ہیں کہ مسلم لڑکیوں کو پھنسا کرنے شادی کریں ۔مسلمان قانون و جمہوریت کے پابند ہیں ۔لہٰذا لو جہاد کے نام پر تشدد کا راستہ اختیار کرنا مناسب نہیں ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے